We have detected Lahore as your city

جگر کی چربی کیا ہے؟ اس کا قدرتی علاج جانیں

Dr. Sohail Ahmed Khan

4 min read

Find & Book the best "General Physicians" near you

Table of Contents

جگر کی چربی کیا ہے؟

جگر کی چربی جسے فیٹی لیور بھی کہا جاتا ہے ایک ایسی حالت ہے جس میں جگر پر زیادہ چربی جمع ہوجاتی ہے۔ یہ ذخائر جگر کے معمول کے کام میں مداخلت کرتے ہیں اور جسم کے لیے ضروری انسولین یا پت کی پیداوار کو سست کر دیتے ہیں۔ جگر پر چربی کی انتہائی صورتوں میں آپ کے جگر پر مستقل داغ پڑ سکتے ہیں اور بالآخر جگر کی خرابی جان لیوا اور ناقابل واپسی حالت کا باعث بنتی ہے جسے لیور سروسس کہتے ہیں۔

جگر کی چربی کو ختم کرنا نہایت ضروری ہے اور اس کے لیے آپ کو گھر اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کی نہایت ضرورت ہے۔ جگر کی چربی کو ختم کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے اپنا خود خیال رکھنا پڑے گا جس میں سب سے پہلے آپ کی خوراک بے حد معنی رکھتی ہے۔ لہذا گھر میں ہی بہت سارے ٹوٹکے اپنا کر اور اپنی خوراک کو بہتر بنا کر آپ اپنے جگر سے چربی کو باآسانی ختم کر سکتے ہیں۔

جگر کی چربی کا قدرتی علاج

۔1 پپیتا

 جگر کے امراض کے مریضوں کے لیے پپیتا بہت اچھا ہے۔ اس کے بیج اور اس کا گودا غذائی چربی کو جلانے اور جگر میں اس کے جمع ہونے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ بیجوں کو پیس کر پانی میں ملا کر روزانہ پی لیں۔ ورنہ آپ پپیتے کے پھل کا ایک ٹکڑا بھی لے سکتے ہیں۔

۔2 آملہ کا رس

 آملہ انتہائی غذائیت سے بھرپور ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس،  سوزش کے مخالف مرکبات، وٹامن سی اور دیگر ضروری غذائی اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ عناصر زہریلے مادوں کو ختم کرنے اور ہمارے جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس طرح صبح خالی پیٹ آملہ کا رس پینا جگر اور معدہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ آملہ کے جوس کے علاوہ آملہ کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کے کچھ اور طریقے بھی ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

۔3 سبز چائے

 سبز چائے جگر کے کام کو بڑھاتی ہے کیونکہ اس میں اعلی کثافت والے کیٹیچنز ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے جگر میں ضرورت سے زیادہ چربی کے جمع ہونے کو بھی روکتی ہے۔ روزانہ 2-3 کپ سبز چائے لینے سے آپ کے جگر کی چربی کم کی چا سکتی ہے۔

۔4 چقندر کا جوس

 چقندر کا جوس جگر کی چربی کو ختم کرنے کے لیے بہترین گھریلو علاج میں سے ایک ہے کیونکہ اس میں فایبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری معدنیات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے غذائی اجزاء جگر کو کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی چربی کو ختم کرنے کے عمل کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔ چقندر کے جوس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن اے، وٹامن بی-6 اور آئرن ہوتا ہے۔ یہ مرکبات جگر کو سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں مدد کرتے ہیں جبکہ جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتے ہیں۔

۔5 ہلدی کا استعمال

 ہلدی کو قدرتی شفا دینے والے ایجنٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ یہ جسم میں چربی کے عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے اور جگر میں چربی کے جمع ہونے کو روکتا ہے۔ ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جگر کو صاف کرتی ہے اور اپنے صحت مند کام کو برقرار رکھتی ہے۔ 1 گلاس دودھ میں 1 چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں اور اسے روزانہ پی لیں۔

۔6 باقاعدگی سے ورزش کریں

روزانہ ورزش کرنے سے آپ فٹ رہتے ہیں۔ اپنے گھر سے باہر نکلیں اور صبح کی سیر کریں اور اس میں ہرگز سستی نہ کریں، کچھ ایسی جسمانی سرگرمیوں میں مصروف ہو جائیں جو آپ کو فٹ رکھیں۔ ورزش آپ کے جگر کی حالت میں مؤثر طریقے سے مدد کرے گی۔ باقاعدگی سے ورزش کریں اور صحت کے تقریباً تمام مسائل کو کم کریں۔ 

غیرفعالیت دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور موٹاپے میں حصہ ڈال سکتی ہے جو صحت کی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ہلکی پھلکی سرگرمیاں کرنا اور اپنی زندگی کو جسمانی طور پر زیادہ فعال بنانا آپکی جگر کی چربی کو توڑنے میں مدد دے سکتی ہیں اور اس طرح آپ کو جگر کی چربی کی اس حالت سے آسانی سے صحت یاب ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ روزانہ ورزش کرنے سے جگر کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

یہ شریانوں میں کولیسٹرول کے جمع ہونے کو بھی کم کرتا ہے اور دل کے امراض کو ہونے سے روکتا ہے۔ روزانه 30 منٹ کی ورزش جگر کی چربی قدرتی طور پر ٹھیک کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

۔7 زیادہ مقدار میں پانی پئیں

جگر کی چربی کے علاج کے لیے ایک سادہ آسان اور انتہائی موثر گھریلو علاج تقریباً 10-12 گلاس پانی پینا ہے۔ پانی اعضاء کے لیے قدرتی کلینزر ہے اور یہ آپ کے جسم سے خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور جسم کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جسم سے زہریلے مادوں اور گندگی کو بالکل دور کرتا ہے۔

اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد بھی موجود ہیں کہ ہائیڈروجن سے بھرپور پانی پینے سے جگر میں چربی کے جمع ہونے کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس سے بڑھا ہوا جسمانی وزن بھی کم ہو سکتا ہے۔

۔8 پتوں والی ہری سبزیاں کھائیں

پتوں والی سبزیاں جگر کو صاف کرنے میں ہمارے سب سے زیادہ طاقتور اتحادیوں میں سے ایک ہیں۔ پتوں والی سبزیاں کچی پکائی یا ان کا جوس بنا کر کھائی جا سکتی ہیں۔ بھاری دھاتوں، کیمیکلز اور کیڑے مار ادویات کو بے اثر کرنے کی اپنی مخصوص صلاحیت کے ساتھ یہ جسم میں خون کو صاف کرنے والے آرگن جگر کے لیے ایک طاقتور حفاظتی طریقہ کار پیش کرتی ہیں۔

پالک، سرسوں کا ساگ، بند گوبھی جیسی پتوں والی سبزیاں اپنی خوراک میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے پت کی تخلیق اور بہاؤ کو بڑھانے میں مدد ملے گی کیونکہ یہ وہ مادہ ہوتا ہے جو اعضاء اور خون سے فضلہ نکالتا ہے۔

۔9 چینی والی غذاؤں سے پرہیز کریں

اگر آپ کو جگر کی چربی کے مسائل ہیں تو اپنی خوراک میں چینی کی مقدار کو کم سے کم کریں کیونکہ چینی سب سے زیادہ نقصان دہ چیزوں میں سے ایک ہے۔ اپنی خوراک میں سے چینی کی مقدار کو کم سے کم کرنا جگر کی چربی کو کم کرنے میں بھی کام کرے گا۔ جگر کی چکنائی کی شدت کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ میٹھے یا ایسی غذائیں کھانا بند کریں جن میں زیادہ شوگر پریزرویٹیو موجود ہو۔ ایسی غذائیں جن میں فرکٹوز یا چینی شامل ہوتی ہے وہ جگر کی چربی کی صورتحال کو خراب کر سکتی ہے۔

 فریکٹوز اور سوکروز کو جگر کی چربی سے جوڑا گیا ہے۔ یہ دو غذائی شکر درحقیقت چربی کے اضافے میں حصہ ڈالتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ جگر کی سوزش کا باعث بنتے ہیں۔ ایسی غذائیں جو بیک کی جاتی ہیں یا ان میں اضافی میٹھا ہوتا ہے یہ سب مل کر جگر کی چربی کی بیماری کو بڑھاتی ہیں۔ کینڈیز، آئس کریم، کیک، کوکیز، سافٹ ڈرنکس، ڈونٹس، پیسٹری، شکر والی غذائوں کو ان میں موجود زیادہ شوگر کی وجہ سے ان چیزوں کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ 

۔10 جنک فوڈ کو زیادہ نہ کھائیں

بہت سے مطالعات کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ جگر میں زیادہ چکنائی کی ایک بنیادی وجہ فاسٹ فوڈز کا استعمال ہے۔ جنک فوڈز خراب کولیسٹرول سے بھرے ہوتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ جنک فوڈز بہت سے دوسرے مسائل جیسے پیٹ کی خرابی کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ جگر کی حالت کے علاج کے لیے تازہ اور قدرتی چیزیں جیسے پھل اور سبزیاں کھانے کی کوشش کریں۔ یہ جگر کی چربی کے بہترین گھریلوعلاج میں سے ایک ہے۔

۔11 اپنے کولیسٹرول کی سطح کو کم کریں

کم کولیسٹرول والی غذائیں کھائیں کیونکہ صحت مند غذائیں آپ کے جگر کے مسائل کو دور کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گیں۔ اس کے علاوہ مناسب کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے سے آپ فٹ رہیں گے اور یہ نہ صرف آپ کے جگر کی چربی بلکہ جسم کے دیگر مسائل کے لیے بھی ایک موثر گھریلو علاج ثابت ہوگا۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Sohail Ahmed Khan
Dr. Sohail Ahmed Khan - Author Dr. Sohail Ahmed Khan is a top Gastroenterologist with 11 years of experience currently practicing at Ahmed Gastro & Liver Clinic, Multan. You can book an in-person appointment or an online video consultation with Dr. Sohail Ahmed Khan through oladoc.com or by calling at 0618048444.

Book Appointment with the best "General Physicians"