We have detected Lahore as your city

ایمن خان نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا؟ راز سامنے آگیا

5 min read

Find & Book the best "Nutritionists" near you

ایمن خان کا شمار بہت زيادہ پسند کیے جانی والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالورز کی تعداد اس وقت دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے جو ان کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

ایمن خان کے ساتھی اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کی تمام تقریبات میں بھی سوشل میڈیا کی توسط سے تمام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کے بعد ان کی بیٹی امل منیب کی پیدائش پر بھی لوگوں نے انہیں خصوصی محبتوں سے نوازا۔ مگر شادی اور بیٹی کے بعد ایمن کے وزن میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے نوجوانی کے دنوں میں بھی ایمن خان کا وزن کافی زیادہ تھا جس کو انہوں نے جم جا کر اور ڈائٹنگ کر کے کم کیا مگر اب بیٹی کے ساتھ ان کے لیے یہ دونوں ہی باتیں دشوار تھیں۔

مگر بیٹی کی پیدائش کے بعد ایمن خان کی سامنے آنے والی تصاویر کو دیکھ کر ان کے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت ہوئی کہ ایمن نے حالیہ دنوں میں بہت تیزی سے وزن کم کیا ہے۔ جب ایک انٹرویو کے دوران ان سے اس حوالے سے دریافت کیا گیا تو ان کا جواب بہت حیران کن تھا جس کے بارے میں جان کر کوئی بھی وزن کم کر سکتا ہے۔

Mute/Unmute Mute/Unmute

ایمن خان کا وزن کم کرنے کا راز – Aiman Khan Weight Loss

ایمن خان نے اپنے وزن کو کم کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے کسی بہت بڑی ماہر غذائیت سے ڈائٹ پلان نہیں بنوایا اور نہ ہی انہوں نے اس کے لیے کسی جم کی مدد لی ہے۔ بلکہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ان ٹوٹکوں کا استعمال کیا ہے جو کہ سینہ بہ سینہ ان کے بڑے بوڑھوں سے ان تک منتقل ہوئے. ایمن خان نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے جن اشیا کا استعمال کیا وہ کچھ اس طرح تھیں:

 اجوائن اور دارچینی کی چائے کا استعمال 

ایمن خان کا اس حوالے سے یہ کہنا تھا کہ اجوائن اور دارچینی کو پانی میں ابال کر اس کا قہوہ بنا لیں اور اس کا استعمال دن کے مختلف حصوں میں کریں۔

ایمن کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ اس چائے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ جسم میں موجود جمی ہوئی چکنائی کا خاتمہ کرتی ہے. دارچینی اورقدرتی شہد کا مکسرایک ایسا ٹانک ہے جو وزن میں کمی اور موٹاپے جیسے خطرناک مرض سے نجات کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرین نے اس حوالے سے کافی تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہد اور دار چینی کے ذریعے دو ہفتوں میں وزن میں حیرت انگیز کمی کی جا سکتی ہے۔

ناشتے میں پروٹین کھائیں

پیٹ بھرنے اور بھوک کے احساس کو کم کرنے کےلیے پروٹین کھائیں یہ بھوک کے ہارمونز کو منظم کرتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور ناشتے کے لیے اچھے انتخاب میں انڈے، جو، خشک میوه جات، بیجوں کا رس، دلیہ اور چیا بیج کا حلوہ شامل ہیں۔

  ڈائٹ پلان 

اپنے ڈائٹ پلان کے حوالے سے ایمن خان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے ڈائٹ پلان میں روٹی اور چاول قطعی شامل نہیں تھے اس کے بجائے انہوں نے گوشت، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جوکہ سلاد کے ساتھ کھائے اور ان اشیا کو کم آئل میں بنایا گیا۔ وزن کو کم کرنے کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان تشکیل دیں جس کو تشکیل دیتے ہوئے اپنے پیش نظر صرف وزن کی کمی نہ رکھیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے۔ 

  • کم کھائیں لیکن اپنے ڈائٹ چارٹ میں زیادہ غذائیں شامل کریں۔
  • دن بھر کی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا اضافہ کیجیے۔
  • چینی اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کردیں۔

مشروبات اور میٹھی چیزوں سے پرہیز

وزن کم کرنے کے عمل کے دوران ایمن کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے میٹھی اشیا اور میٹھے مشروبات کا استعمال سختی سے ترک کر دیا اور انہوں نے اس دوران ان چیزوں کا استعمال بالکل  بھی نہیں کیا۔

بغیر چھانا آٹا

زیادہ باریک آٹا استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے بغیر چھنا ہوا آٹا وزن کو کم کرنے کے لیے استعمال کریں۔

کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کر دیں

کاربوہائیڈریٹ انتہائی پروسس شدہ کھانوں میں ہوتا ہے جس میں ریشہ اور غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے۔ ان میں سفید چاول، روٹی اور پاستا شامل ہیں۔ پروسس شدہ اور شکر دار کھانوں کی جگہ صحت بخش کھانوں کی سفارش کی جاتی ہے جن میں چاول، روٹی اور پاستا سارا اناج سے بنایا گیا۔ سفید چاول کی جگہ پھل، گری دار میوے اور بیج۔، چینی یا نمکین اشیاء کی جگہ جڑی بوٹیوں کی چائے اور پانی ستعمال کریں۔

بلیک کافی

 وزن کم کرنے کے دوران دن میں ایک بار بلیک کافی کا استعمال بھی ایمن نے لازمی طور پر کیا ہے جو کہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ کافی کے بہت سے فوائد ہیں ایک اس کا ایک فائدہ یہ بھی ھے کہ موٹاپا کم کرتی ھے بشرطیکہ اسے بہت کم مٹھاس کے ساتھ یا اس کے بغیر لیا جائے۔

ٹریڈ مل پر آدھا گھنٹہ ایکسرسائز

 ایمن خان کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دن میں آدھا گھنٹہ گھر پر موجود ٹریڈ مل پر واک کو بھی اپنی روٹین میں شامل کیا۔ 

 فائبر زیادہ مقدار میں کھائیں

اپنی غذا میں بہت سارے فائبر کو شامل کرنا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان کھانوں میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اناج، گندم کا پاستا، اناج کی روٹی، جو، پھل اور سبزیاں جیسے مٹر، پھلیاں، گری دار میوے اور بیج وغیرہ کا استعمال فائدہ مند ہے۔

  کم مصالحے اور زیادہ پانی کا استعمال

 ایمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے دوران پانی کا مناسب مقدار میں استعمال بہت ضروری ہوتا ہے یہ ہاضمے کے عمل کر بہتر کرتا ہے- اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم مصالحے والے کھانے بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے پانی کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے پینا موٹاپا کم کرنے کے طریقوں میں سے مؤثر ترین طریقہ ہے اور یہ بات ایک تحقیق سے ثابت ھوئی ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینے والے افراد ایسا نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اپنا وزن 44 فیصد تک زیادہ کم کر سکتے ہیں۔ بہت سادہ یا لیموں پانی پینا نہ بھولیں، اس سے آپ  ہائیڈریٹ رہتے ہیں اور آپ اپنے جسم سے نمک نکال سکتے ہیں۔

پروٹین کا استعمال

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ناشتے میں اناج سے بنی اشیا کی جگہ انڈے یا کوئی بھی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور غذا کھانا زیادہ فائدہ مند ھے یہ جسم میں اگلے کئی گھنٹے تک غذائی حرارت لینے کی ضرورت کو کم کردیتا ہے جسکی وجہ سے جسم میں پہلے سے موجود چربی استعمال میں لا کر موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

چھوٹے برتن کا استعمال

ایمن خان کہتی ہیں کہ چھوٹی پلیٹ کا استعمال کھانا کم کھانے کا ایک طریقہ ہے۔ اور جب کھانا تھوڑا کھایا جائے تو جسم موجود چربی استعمال ہو کر موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتی ھے۔

پرو بائیوٹک فوڈز

پرو بائیوٹک فوڈز کچھ اچھے بیکٹیریا کی افزائش اور سرگرمیوں کو بڑھاتے ہیں، جو وزن پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔ بہت سے پھلوں اور سبزیوں میں خاص طور پر ڈینڈیلیون جڑیں، آرٹچیکس، پیاز، لہسن، کیلے اور ایواکاڈ میں پائے جاتے ہیں۔ نیز کچھ اناج میں بھی ہوتے ہیں جیسے جو وغیرہ میں۔

کیلوریز کا خیال رکھیں

ایمن خان کا کہنا تھا کہ دن بھر میں 2200 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے اپنے ڈائٹ پلان کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھیں کہ دن بھر میں اتنی کیلوریز کسی نہ کسی صورت میں ضرور استعمال کریں اور کوشش کریں کہ جسم کو اتنی توانائی لازمی طور پر میسر ہو کیلوریز کی کمی کا براہ راست اثر آپ کے چہرے پر پڑتا ہے اور اس کی تازگی متاثر ہو سکتی ہے-

وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔ آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انھیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

اپنا غذائی چارٹ بنائیں، جس میں ہر چیز کے سامنے اس کی کیلوریز درج ہوں۔ مثلاً، چینی، سوفٹ ڈرنکس اورپروسیسڈ ویجیٹیبل گھی میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ اپنی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل کریں، پروسیسڈ گھی اور چینی کا استعمال کم کریں اور جتنی کیلوریز کھائیں، انھیں جلانے کا انتظام بھی کریں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Hira Tanveer
Dr. Hira Tanveer - Author Dr. Hira Tanveer is an MBBS doctor and currently serving at CMH Lahore. Writing is her favorite hobby as she loves to share professional advice on trendy healthcare issues, general well-being, healthy diet, and lifestyle.

Book Appointment with the best "Nutritionists"