We have detected Lahore as your city

گردے فیل ہونے کی ابتدائی علامات

2 min read

Find & Book the best "Nephrologists" near you

گردے آپ کے اعضاء کا وہ جوڑا ہے جو آپ کی پشت میں موجود ہوتا ہے۔ اس میں سے ہر ایک گردہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی کسی ایک طرف موجود ہوتا ہے۔ یہ آپ کے خون کی صفائی اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کا کام کرتے ہیں۔ گردے زہریلے مادوں کو خون میں سے چھان کر مثانے کی طرف بھیج دیتے ہیں جہاں سے یہ پیشاب کے ساتھ جسم سے باہر نکل جاتے ہیں۔ 

گردے فیل ہونے کا مطلب گردوں کی، اپنی خون سے فاسد اور زہریلے مادوں کو چھاننے کی، صلاحیّت سے محروم ہو جانا ہے۔ 

گردوں کے فیل ہونے کی علامات – Kidney failure symptoms in Urdu

گردے فیل ہونے کے شکار کسی بھی فرد میں کوئی تھوڑی بہت علامات اکثر موجود ہوتی ہیں۔ مندرجہ ذیل گردے فیل ہونے کی علامات ان کے فوری تدارک کی متقاضی ہوتی ہیں: 

Mute/Unmute Mute/Unmute
  •  پیشاب کی مقدار میں کمی؛
  •  ٹانگوں، ٹخنوں اور پیروں کی سوجن؛ 
  •  بلا وجہ سانس کا پھولنا؛ 
  •  بہت زیادہ نیند کا آنا یا تھکاوٹ؛ 
  •  تادیر برقرار رہنے والی متلی؛ ابہام یا کنفیوژن (confusion)؛ 
  •  چھاتی میں درد یا دباؤ؛ 
  •  سکتہ (seizure)؛ اور 
  • بیہوشی۔

گردے فیل ہونے کی ابتدائی علامات

گردوں کا فیل ہونا ایک مرحلہ وار عمل ہوتا ہے۔ ابتدائی مرحلے کی علامات اتنی واضح نہیں ہوتیں۔ یہ عام طور پر ظاہر نہیں ہوتیں اور ان کی پہچان مشکل ہوتی ہے۔ اس لیے جیسے ہی مندرجہ ذیل گردے فیل ہونے کی علامات ظاہر ہوں فوری طور پر ان کے تدارک کے بارے میں کسی مستند اور ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے: 

  •  پیشاب کی مقدار میں کمی؛ 
  •  جسم سے مائعات کے اخراج کی کمی وجہ سے ٹانگوں اور بازؤں کی سوجن؛ اور 
  • سانس پھولنا

گردے فیل ہونے کی علامات ظاہر ہونے کی وجوہات 

  •  گردوں کی طرف خون کی سپلائی کا کم ہونا:  گردون کی طرف ایک دم سے خون کی سپلائی کا رکنا انکے فوری طور پر فیل ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔ ایسی بعض کیفیات کہ جن میں یہ سپلائی کم ہو جاتی ہے درجِ ذیل ہیں: 
    •  دل کا دورہ؛ 
    • دل کی بیماری؛ 
    •  جگر کا سخت ہوجانا یا فیل ہو جانا؛ 
    •  پانی کی کمی؛ 
    •  بہت زیادہ جل جانا؛ 
    • کوئی الرجیائی ردِّ عمل؛ 
    • کوئی شدید انفیکشن۔
    •  بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا؛ اور 
    •  کسی سوجن دور کرنے کی دوا کا ذیلی اثر۔ 
  •  بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا اور سوجن دور کرنے کی دوائیں بھی گردوں کی جانب خون کی سپلائی میں کمی لانے کا سبب بنتے ہیں۔ 
  • پیشاب کے اخراج میں رکاوٹ: پیشاب کے خارج ہونے کے راستے میں کسی رکاوٹ یا بیماری کی وجہ سے پیشاب کی کم مقدار خارج ہو پاتی ہے جسکی وجہ سے گردوں میں زہریلے مادے جمع رہنے لگتے ہیں اور پھر انکے فیل ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ پیشاب کے راستے میں رکاوٹ کی مندرجہ ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں: 
    •  پراسٹیٹ (prostate) کی خرابی جو صرف مردوں میں پائی جانے والی خرابی ہے؛ 
    •  بڑی آنت کی خرابی؛
    •  بچہ دانی کی خرابی (صرف عورتوں میں پائی جانے والی خرابی)؛ اور 
    •  مثانے میں کوئی خرابی

گردے فیل ہونے کی علامات کی توثیق کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ: اوپر بیان کردہ گردے فیل ہونے کی علامات کی حتمی توثیق مندرجہ ذیل ٹیسٹوں کی مدد سے کی جاتی ہے: 

  •  پیشاب کے ٹیسٹ: 
    •  کیمیائی تجزیہ: پیشاب کا نمونہ لیکر اس کا کیمیائی تجزیہ کرکے یہ دیکھا جاتا ہے کہ کیا اس کی تیزابیّت، اس میں شکر یا پروٹین کی مقدار بڑھی ہوئی تو نہیں؛ 
    •  پیشاب میں موجود خون کے سرخ یا سفید خلیات اور پیپ کے موجود ہونے کا پتہ چلایا جاتا ہے؛ 
    •  پیشاب کی ایک دن کے دوران خارج ہونے والی مقدار کی پیمایش کی جاتی ہے۔ یہ سادہ ترین ٹیسٹ ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ اگر پیشاب کی خارج ہونے والی مقدار معمول سے بہت ہی کم ہو تو یہ پیشاب کے راستے میں کسی رکاوٹ کی طرف اشارہ کرتی ہے جو گردوں کے فیل ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ 
  •  خون کے ٹیسٹ: خون کا نمونہ لیکر یہ چیک کیا جاتا ہے کہ کیا خون میں وہ مادے تو اس مقدار سے زیادہ تو نہیں جو گردوں کے انہیں چھاننے کے بعد ہوا کرتی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ قابلِ توجہ بلڈ یوریا نائٹروجن یا بی یو این (Blood Urea Nitrogen) اور کریاٹینین (Creatinine) ہیں۔ ان مادوں کا خون میں بہت زیادہ بڑھ جانا، گروں کے فیل ہونے کی علامات میں سے ایک اہم ترین علامت ہے۔ 
  • عکسبندی (Immaging): گردوں کی ساخت یا کام میں کسی بھی خرابی یا نقص کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کے لیے الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی جیسی جدید طبی عکس بندی کی تکنیکوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔ 
  •  گردوں کی بافت کا نمونہ یا ٹشو سیمپلینگ (Kidney tissue sampling): اس کے ذریعے گردے کے گوشت کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اسے خوردبین کے نیچے رکھ کر دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کیا نقائص پائے جاتے ہیں۔ 
Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Aijaz Ahmed
Dr. Aijaz Ahmed - Author Dr. Aijaz Ahmed is among the Best Nephrologists in Video Consultation. Dr. Aijaz Ahmed is a Nephrologist practicing in Karachi. Dr. Aijaz Ahmed has the following degrees: MBBS, FCPS (Nephrology) and has 10 years of experience. You can book an appointment with Dr. Aijaz Ahmed by calling us or using the 'book appointment' button.
Orthopedic Surgeon in Pakistan/ Best Neuro Surgeon in Pakistan
Best Orthopedic Surgeon in Karachi Best Orthopedic Surgeon in North Nazimabad, Karachi Best Orthopedic Surgeon in Lahore Best Orthopedic Surgeon in Doctors Hospital, Lahore Dr. Ambreen Farhan Best Neuro Surgeon in Lahore Best Neuro Surgeon in Karachi Best Neuro Surgeon in Islamabad Best Neuro Surgeon in DHA Lahore Best Neuro Surgeon in Blue Area, Islamabad


Book Appointment with the best "Nephrologists"