We have detected Lahore as your city

لیموں کے 14 ناقابل یقین فوائد جانئے

3 min read

Find & Book the best "Nutritionists" near you

لیمو صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ لیمو بے شمار قدرتی فوائد کا حامل ہے۔ لیمو مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ لیمو کے رس اور اس کے چھلکے میں بے شمار طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔ لیمو وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ لیمو متعدد امراض سے تحفظ کے لیے بھی مفید ہے۔

لیمو کے فوائد – Lemon ke fayde

لیموں کے بے شمار فائدے ہیں جن میں سے چند زیل یہ ہیں۔

۔1 لیمو قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے

لیموں کا استعمال سکنجبین بنانے میں استعمال کیا جائے تو یہ قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور جلد بڑھاپے کے خلاف مقوی دوا کے مترادف ہوتی جاتی ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی آپ کے جسم کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے اور انسانی جسم میں مدافعت کے نظام کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔

Mute/Unmute Mute/Unmute

۔2 لیمو کا استعمال اور دل کی بیماریوں سے نجات

لیموں میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے اور ایک لیمو سے تقریبا 31 ملی گرام ملی وٹامن سی ہمارے جسم کو ملتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھانے سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

لیمو وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے، مگر صرف وٹامن سی ہی دل کے لیے فائدے مند نہیں ہے بلکہ اس میں موجود نباتاتی کمپاؤنڈز بھی امراض دل کو نمایاں حد تک کم کر دیتے ہیں۔

۔3 مزاج خوشگوار بناتا ہے

لیموں کی تیز ترش مہک کیفین یا چینی کے بغیر توانائی کی لہر فراہم کرتی ہے۔ لیمو کو دماغی تحرک دینے والی مہک تصور کیا جاتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق یہ لوگوں کے مزاج اور توانائی کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔

۔4 سانس کو تازہ رکھے

لیمو کی مہک سانس کو تازہ رکھتی ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ لیموں کے رس کو نیم گرم پانی میں ملا کر روزانہ استعمال کرتے ہیں۔

۔5 جسمانی توازن رکھے

طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا تازہ عرق نیم گرم پانی میں ملا کر روازانہ  پینے سے جسم کے اندر پانی کی سطح کو توازن رکھنے میں ایک بہترین طریقہ ہے۔ لیمو کا عرق جسم کے اندر جا کر اکالین میں تبدیل ہو جاتا ہے اور جوڑوں کی سوجن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

۔6 کینسر جیسی بیماری سے بچاؤ

پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے، ایک تحقیق میں یہ درفیات کیا گیا ہے کہ لیوں میں جو نباتاتی کماؤنڈز موجود ہیں وہ کینسر جیسی بیماری سے لڑنے کی خاصیت رکھتے ہیں۔

۔7 لیموں چہرے کی حفاظت کرتا ہے

لیموں کا رس نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے چہرے پر ایک رونک آئے گی اور چہرہ صاف ستھرا ہو جائے گا۔ زیتون کا تیل اور لیموں کے رس کے 3 بڑے چمچے شہد کے لے کر ان میں آدھا کپ شکر ملا کر اس مرکب کو چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں۔

اس کے نتیجے میں آپ کی جلد صاف اور تروتازہ ہو جائے گی جب کہ چہرے پر سے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

۔8 گردوں کی صفائی ہوتی ہے

لیموں میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں ایسٹرک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے جو کہ گردے میں پتھری کو تحلیل کرتا ہے اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے۔

لیموں پانی کا استعمال گردوں کی صفائی کے لیے مفید ہے لیکن اگر لیموں پانی میں چینی زیادہ استعمال کی جائے تو اس سے گردوں میں پتھری بننے کا امکان ہو سکتا ہے۔

۔9 خون کی کمی کو پورا کرے

لیموں میں شامل وٹامن سی اینیمیا کے خلاف لڑتا تو نہیں مگر یہ آئرن کی قوت کو ضرور بڑھاتا ہے جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن کو کھانا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کر دیتا ہے۔

آئرن سے بھرپور غذاؤں میں لیموں کو چھڑکنے سے نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ اس سے آئرن کے تمام فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

۔10 جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد دے

لیموں جسمانی وزن کو کم کرنے والی ایک بہترین دوا ہے، ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فایبر معدے میں جا کر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے، اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی بے حد فائدہ پہنچاتا ہے۔

اس طرح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا پینا بھی جسمانی وزن کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو نکال دیتا ہے اور آپ کو ایک تسکین پہنچاتا ہے۔

۔11 لیموں چھائیوں کو دور کر دیتا ہے

لیموں کا عرق چہرے پر استعمال کرنے سے  چہرے پر سے چھائیوں کے کو دور کرتا ہے۔ چہرے یا جسم پر چھایاں پر جانے سے لیموں کے عرق کو براہ راست متاثر حصے پر لگا کر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔

یہ جلد کو چمکدار بناتا ہے اور مضر اثرات سے بچاتا ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کو لیموں کے پانی سے دھوئیں گے تو یہ ایک قدرتی کلینزر کی طرح کام کرے گا۔ اس قدرتی کلینزر کے استعمال سے چند دن تک اس کے استعمال سے جلد میں نمایاں بہتری آتی ہے۔

۔12 بالوں کی خشکی سے نجات دے

اگر آپ کے سر میں بہت زیادہ خشکی ہے اور آپ اس سے نجات پانا چاہتے ہیں تو لیموں کا استعمال آپ کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا استعمال آپ کو سر کی خشکی سے رلیف دے گا۔ دو چائے کے چمچ لیموں کا عرق لیں اس میں کپ پانی ملائیں اور اس سے اپنے بال دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ اس وقت تک دھرائیں جب تک خشکی غائب نہ ہو جائے۔

۔13 مسوں سے نجات 

اگر آپ نے مسوں سے نجات کے لیے متعدد نسخے آزمائے ہیں اور کوئی کام نہیں آیا تو اگلی بار روئی سے لیموں کے عرق کو براہ راست اس جگہ پر لگائیں، اس عمل کو کئی دن تک دہرائیں جب تک لیموں کے عرق میں موجود تیزابی اثرات مسوں کو مکمل طور پر تحلیل نہ کردیں۔

۔14 خراشوں سے نجات 

 جسم پر چھوٹی خراشیش آجانے سے ان پر کچھ قطرے لیموں کے قطرے ڈالیں یا روئی کو عرق میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر ایک منٹ تک کے لیے دبا کر رکھیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Ayesha Abbas
Dr. Ayesha Abbas - Author Dr. Ayesha Abbas is a Doctor and a Nutritionist. She wants to bring a healthy change in your lifestyle through media dialogue and debate. Regarding your diet, health and Improving your lives everywhere through information, lifestyle and food Dr. Ayesha Abbas will help you.

Book Appointment with the best "Nutritionists"