We have detected Lahore as your city

پیٹ کی گیس سے فوری نجات پانے کے طریقے

Dr. Muhammad Mansoor

5 min read

Find & Book the best "Gastroenterologists" near you

پیٹ کی گیس ایک عام مسئلہ ہے۔ اسے پیٹ پھولنا یا معدہ کی گیس بھی کہا جاتا ہے۔ نیچے پیٹ کی گیس کو تفصیل سے بتایا گیا ہے۔ پیٹ کی گیس کی وجوہات، علامات اور علاج کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھتے رہیں۔

پیٹ کی گیس ہونے کی وجوہات

پیٹ میں گیس کی عام وجوہات درج ذیل ہیں۔

۔1 کھانا تیزی کے ساتھ کھانا

جب آپ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں تو آپ کھانے کو اچھے سے چبا نہیں پاتے جس کے نتیجے میں گیس ہونے لگتی ہے۔ کھانا تیزی سے کھانے کی وجہ سے کھانے کے بڑے بڑے ٹکڑے ہمارے جسم میں جاتے ہیں تو معدے کو انہیں ہضم کرنے میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے۔ لہذا ضرروری ہے کہ آپ کھانا سنت کے لحاظ سے کھائیں جو کہ آہستہ آہستہ اور چبا چبا کر کھانا ہے۔

Mute/Unmute Mute/Unmute

 ۔2 سوڈا اور کولڈرنک کا بے جا استعمال

آج ک ہر بندے کی عادت بنتی جارہی ہے کہ وہ کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ سوڈا یعنی کوک اور پیپسی کا استعمال ضرور کرتے ہیں اس کے علاوہ کسی کے گھر اگر مہمان بن کر جائیں تو وہاں بھی کوک کا استعمال کرتے ہیں۔ کوک یا پیپسی ایک زہر کی مانند سمجھے جاتے ہیں اور جب یہ زہر ہمارے جسم میں پہنچتا ہے اس میں موجود بلبلے آپ کے معدے کی سوجن کا باعث بنتے ہیں اور گیس بننا شروع ہو جاتی ہے۔

ڈائٹ کوک تو گیس بنانے میں انتہائی خطرناک کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ اس عادت سے چھٹکارا نہیں پا سکتے تو کم از کم یہ ایک کام لازمی کریں کہ بوتل کو کھولنے کے بعد تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں تا کہ اس میں موجود کاربونیشن کم ہو جائے اور اس کے پینے سے آپ کے پیٹ میں گیس بھی کم پیدا ہو۔

۔3 پیک ہوئے کھانے کا زیادہ  استعمال

اگر کھانے میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو تو یہ پیٹ میں گیس کی وجہ بنتا ہے۔ بازار سے ملنے والے ڈبہ بند کھانے جیسا کہ سوپ، ٹماٹر، کیچ اپ اور سلاد وغیرہ بے حد غذائیت والے کھانے لگتے ہیں لیکن اصل میں ان کھانوں میں سوڈیم کی انتہا درجے کی مقدار موجود ہے۔ اگر آپ پیٹ کی گیس سے نجات پانا چاہتے ہیں تو جس قدر ہو سکے سوڈیم ملے کھانوں سے پرہیز کریں۔

۔4 سونے سے پہلے کھانا

رات کھانا شام 6 بجے لے لینا جس سے گیس نہیں ہوتی لیکن اگر رات کا کھانا لیٹ کھایا جایا تو یہ پیٹ میں گیس پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی سو جانے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور گیس پیدا ہونے لگتے ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کھانا کھا کر چہل قدمی کریں جس سے کھانا ہضم ہونے میں مدد مل سکے اور پھر سونے کے لیے لیٹا جائے۔

پیٹ میں گیس ہونے کی علامات

  • منہ میں چھالے اور زبان کا پھٹ جانا 
  • مزاج میں بد مزگی ہوانا
  • کھٹی ڈکاروں کا آنا
  • گھبراہٹ محسوس کرنا
  • مسوڑوں کا پھول جانا 
  • چکر آنا
  • بلڈ پریشر
  • دھڑکن کا تیز ہونا 
  • منہ سے بدبو کا آنا 

پیٹ کی گیس ہونے کی وجوہات

  • مرچ مصالحے یاچٹ پٹی چیزوں کا با کثرت سے استعمال کرنا
  • جسم میں موجود بیکٹیریا کا گیس بنانے میں کردار
  • معدے کا ڈیری پراڈکٹ یا شکر جذب نہ کرنا

پیٹ کی گیس کو دور کرنے کے چند گریلو طریقے

پیٹ میں گیس اور اس کا خارج ہونا ہمیں عجیب سی کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے اور یہ شرمندگی کا باعث بن جاتا ہے۔ پیٹ میں گیس کا ہونا ایک قدرتی عمل یہ اور کبھی بھی ہم سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ گیس کی وجہ سے ہمارے پیٹ میں دود اور مڑوڑ بھی اٹھتے ہیں اور تیزابیت بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے کھانا پینا اور سکون سے بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ چلیے جانتے ہیں کہ کیسے ہمارے باورچی خانے میں موجود چیزیں کیسے گیس سے نجات دے سکتی ہیں۔

۔1 اجوائن کا استعمال

اجوائن میں ایک ایسا خاص مرکب جو ہمارے ہاضمے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اجوائن ہمارے جسم میں گیسٹرک ایسڈ بناتا ہے. اگر آپ کے پیٹ میں گیس ہو رہی ہے تو دن میں ایک مرتبہ پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اجوائن کا استعمال کریں اسے چبا کر کھائیں یا پانی کے ساتھ لیں یہ ایک بہترین نسخہ ہے۔

۔2 ادرک اور لیمون کا استعمال

ایک کھانے کا چمچ ادرک کو کوٹ کر او میں لیموں کو نچور لیں اور ہر کھانے کے بعد استعمال کریں۔ ادرک کا استعمال اگر ایک کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر پئیں تو اس سے بھی گیس دور ہو جائے گی۔ ادرک کی چائے بنا کر سے بھی گیس دور ہو جاتی ہے۔  

۔3 ہینگ کا استعمال

اگر آپ کے پیٹ میں مڑور اٹھ رہے ہیں اور پیٹ میں گیس ہو رہا ہے تو ہینگ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں اس کے کو لینے سے آپ کے پیٹ کے اندر کی گیس کم ہونے لگتی ہے اور آپ اپنے پیٹ کو سکون میں پاتے ہیں۔ ایک کپ نیم گرم پانی میں ہینگ کے پاؤڈر کو ڈال کر اسے پئیں، اس سے بہت جلد آرام آجائے گا۔

۔4 زیرے کا پانی پئیں

زیرے کا پانی ہمارے نظام ہضم کو بہتر بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اگر آپ کو جلدی پیٹ کی گیس سے نجات چاہیے تو دو کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ زیرہ ڈال کر اسے ابال لیں۔ جب یہ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد اس پانی کو پی لیں۔ نیم گرم پانی میں زیرے کا استعمال پیٹ میں ہونے والی گیس سے فوری نجات دے گا۔

۔5 پودینے کا قہوہ استعمال کریں

پودینے کا قہوہ بنا کر پئیں اس سے معدے پر خوشگوار اثرات پڑتے اور کھانا جلدی ہضم کرنے میں بے حد مددگار ہے۔ کھانے کے بعد پودینے کا قہوہ بنا کرلیں اس سے پیٹ کی گیس سے فوری نجات مل جائے گی۔

۔6 پپیتے کا استعمال

پپیتے میں موجود آنزیم پاپائین کی وجہ سے پیٹ میں ہونے والی گیس سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ یہ پیٹ میں موجود طفیلی کیڑوں کو ختم کر کے پیٹ سے گیس کو ختم کر دیتا ہے۔

۔7 سونف کا پانی پئیں

اگر پیٹ کی بیماریوں کے لیے کسی قدرتی چیز کا نام لیا جائے تو سونف اس میں سب سے زیادہ مفید ہے۔ سونف کے پانی کے استعمال سے پیٹ کی آنتوں کو سکون ملے گا اور پیٹ سے گیس خارج ہو جائے گی جس سے آپ کو اس مسلے سے نجات مل جائے گی۔

آپ چاہیں تو سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال میں ابال لیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اس مشروب کو پی لیں۔ اس مشروب کے استعمال سے آپ واضع فرق دیکھیں گے کی آپ کے پیٹ میں گیس کے مسلے کے ساتھ ساتھ پیٹ میں ہونے والی دوسرے بیماریوں سے بھی نجات پا چکے ہیں۔ سونف کا استعمال ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ یہ گردوں اور جگر کے لیے بھی مفید ہے۔

۔8 الائچی کا استعمال

پیٹ کی گیس سے نجات کے لیے  الائچی کا  استعمال نہایت بہترین ہے اور اسے سبزیوں اور چاول پکاتے وقت اس میں ڈالیں اس سے آپ کے کھانے لزیز بھی بنیں گے اور پیٹ میں ہونے والی گیس اور دیگر بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔

الائچی کا قہوہ بنا کر پینے سے نہ صرف پیٹ کی گیس ختم ہوتی ہے بلکہ پیٹ میں آنے والی چربی بھی کم ہونے لگتی ہے اور یہ آپ کو موٹاپا بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ الائچی کا قہوہ نہایت مفید ہے۔

۔9 لونگ معدے کی گیس کے لیے بہت موئثر ہے

 ہم سب لونگ کے بے شمار فائدوں سے اچھے واقف ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی گیس کی نجات پانے کے لیے کبھی لونگ کا استعمال کیا ہے؟ لونگ کے استعمال سے پیٹ میں گیس کم ہونے لگتی ہے اگر اسے چبا کر کھایا جائے۔ اس کے علاوہ پیٹ کی گیس سے چھٹکارا پانے کے لیے لونگ کو مزید اور بڑے طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

۔10 دودھ کا استعمال کریں  

جب آپ کے پیٹ میں گیس ہوتی ہے تو آپ کو کھانے کا بھی احساس نہیں ہوتا، پیٹ کی گیس کی وجہ سے آپ کو پیٹ کی اور بھی بے شمار بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ پیٹ کی گیس اور دیگر بیماریوں سے چھٹکارے کے لیے دودھ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ گیسٹرک ایسڈ کو متوازن رکھنے کے لیے دودھ کافی فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔

۔11 دار چینی سے گیس کا علاج

دار چینی کو بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر آپ ک ایسڈیٹی کی صورت میں اس مصالحے کا استعمال کرنا پڑے تو یہ کافی فائدے مند ثابت ہوگا۔ دار چینی کو ہاضمے کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ گیس جیسی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کو ایک کپ نیم گرم پانی میں دار چینی کے پاؤڈر کو ڈال کر استعمال کرنا چاہیے اس سے پیٹ کی گیس غائب ہو جائے گی۔

آپ دار چینی کو ثابت بھی استعمال کر سکتے ہیں دو کپ پانی میں دار چینی ڈال کر اسے ابال لیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تب اس قہوے کو پئیں اس سے پیٹ کی دوسرے بیماریوں کو کم ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Muhammad Mansoor
Dr. Muhammad Mansoor - Author Dr. Muhammad Mansoor is a top Gastroenterologist in Islamabad. You can book an appointment with him using oladoc.
Doctors Near You
Best Dermatologist in Lahore Best Gynecologist in Lahore Best Urologist in Lahore Best Gastroenterologist in Lahore Best Dentist in Lahore Best Psychiatrist in Lahore Best Dermatologist in Karachi Best Dermatologist in Islamabad Cardiologist in Lahore Psychologist in Lahore

Book Appointment with the best "Gastroenterologists"