We have detected Lahore as your city

پیٹ کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ ٹپس آزمائیں

Dr. Kamran Khan

4 min read

Find & Book the best "General Physicians" near you

وزن میں کمی کا تعلق ہرگز اس بات سے نہیں ہے کہ آپ کتنی سخت غذا کی پیروی کرتے ہیں یا آپ جم جاتے ہیں، یوگا اور ایروبکس کی کلاسز لیتے ہیں لیکن اکثر جسم کی چربی کا ضدی حصہ خاص طور پر آپ کے کولہوں، پیٹ اور رانوں کے ارد گرد کی اضافی چربی کو کم کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے اور دوسروں کے سامنے یہ آپ کے لیے ایک بڑی شرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

کچھ مثبت طرز زندگی اپنا کر وزن کی کمی میں  کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے بشمول متوازن غذا، کافی ہائیڈریشن، با قاعدگی سے ورزش کرنا، تناؤ کی سطح کو کم کرنا، وقت پر کھانا کھانا، غیر صحت مند کھانے کی خواہش سے گریز اور مسلسل جسمانی وزن کی نگرانی کرنے سے جسم کی اضافی چربی کو کھونے خاص طور پر پیٹ کے ارد گرد کی اضافی چربی کم کرنے سے بڑھی ہوئی اضافی چربی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ 

ہمارا وزن جب بھی بڑھتا ہے تو وہ اضافی چربی ہمارے پیٹ پر سب سے زیادہ ظاہر ہوتی ہے جس سے بہت ساری بیماریاں بھی لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہم نہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے طریقوں کے بارے میں جانیں گے بلکہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں کچھ وقت اپنے لیے نکالتے ہوئے ان پر عمل بھی کرن ے کی کوشش کریں۔

پیٹ کی چربی کم کرنے کے طریقے 

۔1 تناؤ کی سطح کم کریں

معمول کی بنیاد پر بہت زیادہ تناؤ نہ صرف ذہنی تندرستی میں کمی کا باعث بنتا ہے بلکہ آپ کی قدرت صلاحیت، مزاج کو روکتا ہے اور ایڈرینل غدود کے ذریعے تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کی ترکیب اور اخراج میں بھی اضافہ کرتا ہے اور اس کے بدلے میں یہ بھوک کو بڑھاتا ہے اور زیادہ کھانا کھانے کی خواہش کو پیدا کرتا ہے اور جسم کو پیٹ کے علاقے میں زیادہ چربی ذخیرہ کرنے پر اکساتا ہے۔ یوگا، مشاغل جیسے باغبانی کرنا، کتاب پڑھنا دماغ کو سکون دینے، تناؤ کو کم کرنے اور جسمانی اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

۔2 پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں

پھل اور سبزیاں پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ فراہم کر سکتی ہیں جو کہ بہتر کاربوہائیڈریٹس کا صحت مند اور کم کیلوری والا متبادل ہیں۔ پھل اور سبزیاں بھی غذا میں فائبر کا اضافہ کرتی ہیں۔ فائبر ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ 

۔3 صحت مند غذا کا انتخاب کریں

قدرتی غذائیں جیسے پھل، سبزیاں، ناج کی روٹی اور پاستا، چکن، گائے کا گوشت، مچھلی اور کم چکنائی والے دودھ کو چینی سے بھرے پروسیسڈ فوڈز کو تبدیل کرنا چاہیے۔

۔4 پانی زیادہ سے زیادہ پئیں

 زہریلے مادوں کو اپنے جسم سے باہر نکالنے کے لیے پانی زیادہ پئیں۔ دن بھر میں پانی زیادہ پینے سے آپ کو چمکتی ہوئی جلد اور بڑھے ہوئے پیٹ کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پانی پینے کا مطلب صرف سادہ پانی پینا نہیں ہے بلکہ آپ اینٹی آکسیڈنٹ کے ساتھ سبز چائے اور تازہ سبزیوں اور پھلوں کا رس شامل ہے۔ 

۔5 دار چینی

دار چینی اپنے اعلیٰ غذائیت والے پروفائل کے ساتھ آپ کے میٹابولزم کو بڑھا سکتی ہے اور آپ کے کولیسٹرول کی سطح اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھ سکتی ہے۔ اس کی سوزش کش خصوصیات پیٹ کو پھولنے سے روکتی ہیں۔ یہ مسالا کھانے کے ہضم ہونے میں بھی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ دار چینی انسولین اور میٹابولیز کو تیز کرنے میں مدد کر سکتی ہے اور پیٹ سے چربی کو کم کرنے میں بے حد معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ 

 ۔6 پروٹین زیادہ کھائیں

زیادہ پروٹین کھانے سے آپ کے خون میں شکر کی سطح متوازن ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے انسولین کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کا انسولین زیادہ ہوتا ہے تو جسم چربی ذخیرہ کرنے کے موڈ میں ہوتا ہے لہذا آپ کے انسولین کو کم کرنے سے آپ کی کمر کے گرد لپٹے ہوئے اضافی موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

متعدد مطالعات نے ثابت کیا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ یا چربی کے مقابلے میں پروٹین زیادہ پیٹ کو بھرتی ہے۔ اس طرح اس کا زیادہ کھانا نہ صرف آپ کے جسم کے لیے اچھا ہے بلکہ اس سے آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چاہے آپ ورزش کر رہے ہوں یا نہیں، پروٹین سے بھرا کھانا یقینی بنائیں۔

یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔  پروٹین میں انڈے ہمیشہ روزمرہ کے کھانے کے لیے ایک اچھا اور آسان ذریعہ ہوتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بادام، چکن، دودھ،  گوشت پروٹین کے اچھے ذرائع ہیں۔

۔7 چیا کے بیج شامل کریں

چیا کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرے ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹس، کیلشیم، فائبر اور آئرن کی مقدار میں بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ چیا کے بیج خشک ہونے پر بہت چھوٹے نظر آتے ہیں لیکن آپ انہیں پانی یا دودھ میں کچھ دیر کے لیے بھگو کر رکھیں گے تو وہ پھول جاتے ہیں اور موٹے ہو جاتے ہیں۔

یہ آپ کو طویل عرصے تک پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ چیا کے بیج کافی سستے اور ہلکے ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں زیادہ تر پکوانوں میں شامل کرنا جن سے آپ پہلے ہی لطف اندوز ہوتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اپنی اسموتھیز، ناشتے کے سیریل میں ایک کھانے کا چمچ چیا بیج کو شامل کریں۔

یہ کام کرنے والی ماؤں یا عام طور پر کسی ایسے شخص کے لیے بہترین ہے جسے دن کے وقت کسی بھی وقت بھوک لگ جاتی ہے۔ آپ انہیں آلوؤں، سلادوں جیسی لذیذ ترکیبوں میں بھی چیا کے بیجوں کو چھڑک سکتے ہیں۔ اپنی روٹین میں چیا کے بیج کو شامل کرنے سے آپ کی صحت اچھی رہتی ہے اور آپ اضافے وزن سے بھی بچے رہتے ہیں خاص طور پر آپ پیٹ کی چربی سے بچے رہتے ہیں۔

۔8 جنک فوڈ کھانے سے پرہیز کریں

جنک فوڈ جیسے چاکلیٹ، بسکٹ، کرسپ اور میٹھے فیزی ڈرنکس کھانے سے گریز کریں۔ اس کے بجائے صحت مند اسنیکس کا انتخاب کریں جیسے پھل، بغیر نمکین چاول کے کیک، جئی کے کیک، بغیر نمکین یا نمکین پاپ کارن اور پھلوں کا رس اپنی روز مرہ کی زندگی میں شامل کریں اور پیٹ پر آنے والی اضافی چربی سے بچیں۔

 ۔9 ورزش کریں

وہ مشقیں جو آپ کے دل کی دھڑکن کو بڑھاتی ہیں اور آپ کو پسینہ دلاتی ہیں وہ آپ کو عمومی طور پر وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ورزش کرنے سے دونوں عصبی چربی اور آپ کی جلد کے نیچے موجود چربی کو جلایا جا سکتا ہے۔ ایروبک ورزش کرنے سے مجموعی کیلوریز جلتی ہیں اور یہ ورزش جسم کی کل چربی کو کم کرنے میں بھی آپ کی مدد کرتی ہے خاص طور پر اگر آپ ایک ہی وقت میں اپنی خوراک میں تبدیلیاں کرتے ہیں اس وقت یہ آپ کی صحت پر بہت اچھا اثر کرتی ہے۔

۔10 چینی کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں

چینی میں کوئی غذائی اجزاء نہیں ہوتے ہیں۔ یہ صرف کیلوریز فراہم کرتی ہے جو آپ کا جسم استعمال نہیں کرتا۔ یہ خون میں شوگر کی سطح کو اچانک بڑھانے کا سبب بنتی ہے جس سے عام بلڈ پریشر اور خون کی گردش میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ چینی کا استعمال کرتے ہوئے انسولین میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

 ۔11 نیند مکمل طور پر حاصل کریں

یہ سچ ہے نیند کی کمی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے پورے آٹھ گھنٹے کی نیند لے رہے ہیں۔ جب ہمارے جسم کو پوری نیند نہیں ملتی تو ہمارے جسم میں کورٹیسول اسٹریس هارمونیک سطح بڑھ جاتی ہے جو آپ کے جسم کو توانائی بچانے اور اس توانائی کے ساتھ دن گزارنے پر مجبور کرتی ہے اور اس توانائی کو محفوظ کر کے اسے پیٹ کے حصے پر ظاہر کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اپنے آپ کو ذہنی بیماریوں سے دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی نیند کی کمی کو پورا کریں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Kamran Khan
Dr. Kamran Khan - Author Dr. Kamran Khan is an expert Dietitian with 12 years of experience. You can book an in-person appointment or an online video consultation with Dr. Kamran Khan through oladoc.com or by calling 04238900939.
Medical Specialists in Pakistan
Dermatologists in Lahore Child Specialists in Lahore Skin Specialists in Karachi Gynecologists in Lahore Gynecologists in Islamabad Psychiatrists in Lahore Psychiatrists in Islamabad Urologists in Lahore Sexologists in Lahore Hepatologists in Lahore


Book Appointment with the best "General Physicians"