We have detected Lahore as your city

پاکستان میں پیناڈول کی کمی اور متبادل ادویات جو آپ استعمال کر سکتے ہیں

Dr. Hira Tanveer

5 min read

Book Video consultation under Rs. 1000

پیناڈول ایک عام طور پر استعمال ہونے والی دوا کا نام ہے جو درد کے علاج اور بخار کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ سر درد، دانت کا درد یا پاؤں میں موچ اور نزلہ اور فلو جیسی بیماریوں کی وجہ سے بدن درد اور بخار کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

موجودہ وقت میں اس بات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو پیناڈول کی قلت کا سامنا ہے جبکہ ہم اچھے سے جانتے ہیں کہ  ڈاکٹرز درد سے نجات اور بخار پر قابو پانے کے لیے پیراسیٹامول اور پیناڈول تجویز کرتے ہیں یہاں تک کہ جب ڈینگی یا ملریا سے ہونے والے  بخار میں بھی پیناڈول کو کھانا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

پیناڈول کی کمی نے کافی مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ پاکستان میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے ہونے والی بیماریوں میں اضافے کے باعث لوگوں کو پیناڈول کی شدید ضرورت ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو پیناڈول کی کچھ متبادل ادویات کے بارے میں بتائیں گے جنہیں لوگ استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں پیناڈول کی کمی

  • پاکستان کو پیناڈول جیسی بخار کی دوائیوں کی قلت کا سامنا ہے جو عام طور پر بخار اور جسم کے درد میں استعمال ہوتی ہیں۔ میڈیکل سٹورز میں ان ادویات کی کمی ملک پاکستان کے باشندوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ اس بارے میں توجہ ماخوز کرتے ہوئے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ان ادویات کا سٹورز سے غائب ہونے کے پیچھے دو بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں جن کی بنا پر دوائی مقامی مارکیٹوں سے غائب ہو گئ ہیں جس میں بین الاقوامی منڈیوں میں خام مال کی عدم دستیابی اور ادویات کی قیمت میں کمی ہے کیونکہ مینوفیکچررز کا دعویٰ ہے کہ وہ ان ادیویات کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔
  • ڈینگی مچھر کے حملے اور کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان راولپنڈی اور اسلام آباد کو ڈینگی بخار کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بخار توڑنے والی پیناڈول کی گولیوں اور پیناڈول شربت کی قلت ہورہی ہے اور ہول سیل ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم ہو گیا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی بہت عام دوا پیناڈول مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں اور قلت کا خمیازہ مریض برداشت کر رہے ہیں۔ ان بیماریوں میں پیناڈول کا بہت زیادہ استعمال اسکی کی قلت کی ایک وجہ ہے۔
  • سیلاب زدگان کے لیے ادویات کی غیر معمولی خرید و فروخت کے باعث عام بخار اور درد میں لی جانے  والی پیناڈول کی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان کو بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی اوور دی کاؤنٹر (OTC) دوا پیناڈول کی کمی کا سامنا اس لیے بھی ہے کیونکہ اسے تیار کرنے والی کمپنی نے اس دوا کی پیداوار روک دی ہے۔
  • کیمسٹ اور مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے اس سال جنوری میں ان ادویات کی تیاری کے لیے درکار خام نمک کی درآمد پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، جی ایس ٹی لگایا ہے جس کے بعد ان گولیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ اگرچہ وزارت خزانہ نے ان کمپنیوں کو ٹیکس کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن پھر بھی ادویات کی تیاری کرنے والیں یہ کمپنیاں حکومت کے وعدوں پر یقین کرنے سے انکار کر رہی ہیں جس سے پیناڈول جیسی ادویات کی کمی کا سامنا پورے ملک کو کرنا پڑ رہا ہے۔ 
  • پیناڈول کی کمی کی ایک اور وجہ کرونا وائرس بھی ہے کیونکہ 2019 میں پیناڈول یا پیراسیٹامول کا استعمال وافر مقدار میں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ دوائیں مارکیٹوں میں ایک ایسے وقت میں ان کی قلت کا شکار ہیں جب ملک COVID-19 کی 5ویں لہر میں اضافے کا سامنا کر رہا تھا۔ بخار، فلو اور گلے کی خراش جیسی علامات والے COVID-19 کے مریضوں کے علاج کے لیے پیناڈول کو لینا  اہم سمجھا جاتا ہے۔
  • پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق پیناڈول کے خام مال کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں نے اس کی تیاری بند کر دی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے اور پیناڈول جب مارکیٹ میں آئے گی تو  نئی قیمتوں کی فہرست کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس دوا کی قلت کی ایک اور وجہ اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ 
  • اس کے علاوہ مقامی صارفین کے مطابق 200 گولیوں کے ساتھ پیناڈول سٹرپس کا ایک ڈبہ پہلے 340 روپے میں دستیاب تھا لیکن اس کے خام مال پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد، وہی ڈبہ ادویات کی دکانوں پر 600 روپے میں دستیاب ہے۔ 
  • ایک مقامی کیمسٹ نے پیناڈول اور دیگر ‘بخار کی گولیوں’ کی مستقل قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ضروری ادویات کی قلت بلیک مارکیٹ میں ان کی فروخت، غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت اور ان کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے۔
  • پیناڈول کی کمی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ویکسینیشن، جسم میں ہلکے سے درد، ہلکا سر درد، اور بخار سب کا علاج عام دوائی پیناڈول سے کیا جاتا ہے اس لیے اس دوا کی مزید پیداوار نہ ہونے کی وجہ اس کی لاگت میں کمی ہے۔
  • فارماسیوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی آیشن آف پاکستان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے مبینہ طور پر وزارت صحت کو ایک سمری بھیجی تھی جس میں فی گولی 1 روپے کے اضافے کا کہا گیا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے اس دستاویز کو مسترد کر دیا تھا۔
  • پاکستان میں پیناڈول کی کمی کا سامنے کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں منشیات کے تاجر متعلقہ حکام کی ناک کے نیچے ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے بخار کی ادویات ملک بھر میں پہنچنے سے قاصر ہیں۔
  • پاکستان میں پینا ڈول کی کمی کی ایک اور وجہ یہ بھی کہ اس سال کے شروع میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے صحت کے متعلق خدمات پر تین نسخے کی دوائیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی تھی کیونکہ وہ لوگوں کی  حفاظت اور ان کی  افادیت اور معیار پر عمل کرده نہیں تھیں۔
  • امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے درآمدی کیمیکلز کی بڑھتی قیمتوں کی بدولت لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں پیناڈول کی ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

متبادل ادویات

چونکہ پاکستان کو پیناڈول کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پر ہم آپ کو پیناڈول کے متبادل استعمال ہونے والی ادیات کے بارے میں معلومات دیں گے۔ جو ادویات پیناڈول کے متبادل میں استعمال کی جا سکتی ہیں ان کی فہرست ذیل میں موجود ہے۔

۔1 وامول

یہ دوا بخار اور درد کے لیے ذمہ دار مخصوص کیمیکل  کے اخراج کو روک کر درد اور بخار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ سر درد، درد شقیقہ، اعصابی درد، دانت کا درد، گلے کی سوزش، حیض کے درد، گٹھیا، پٹھوں میں درد، اور عام سردی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

۔2 آسکپرول

یہ دوا سر درد، دانت میں درد، سردی، فلو، جوڑوں کا درد، یا ادوار میں درد سے آرام کی طلب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دوا جسم میں بعض کیمیکلز کی سرگرمی کو کم کرکے درد کو کم کرنے والے اثرات فراہم کرتی ہے۔ بخار کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دوا جسم سے گرمی کے ضیاع کو بڑھا کر بخار کو کم کرتی ہے۔

۔3 کال پول

یہ دوا بخار اور درد کے لیے ذمہ دار مخصوص کیمیکل کے اخراج کو روک کر درد اور بخار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسے سر درد، دانت میں درد، کان کا درد، دانتوں کا درد، گلے کی سوزش، نزلہ اور آنفلوآنزا، ہلکا جسم میں درد اور حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے بعد بخار سمیت کئی حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۔4 ڈولی پرین

یہ درد کم کرنے والی دوا ہے۔  یہ بخار کو کم کرنے اور جسم میں ہونے والے درد کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے بشمول دانت کا درد، سر درد، درد شقیقہ، پٹھوں میں درد، وغیرہ۔

۔5 پیراسٹامول

یہ دوا عام طور پر ہلکے یا اعتدال پسند درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے سردرد، دانت کا درد  کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ پیراسیٹامول کو اکثر درد کے پہلے علاج میں سے ایک کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے کیونکہ اس دوا کو زیادہ تر لوگوں کے لیے ایک محفوظ دوا کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔

۔6 ڈسپرول

یہ دوا سر درد، ماہواری، دانت کے درد، کمر درد، اوسٹیو ارتھرائٹس، یا سردی/فلو کے درد  کے علاج اور بخار کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔.

۔7 بوشٹامول

بوشٹامول ایک نان سیلیسیلیٹ اینٹی پائریٹک اور نان اوپیئڈ اینالجیک ایجنٹ ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Hira Tanveer
Dr. Hira Tanveer - Author Dr. Hira Tanveer is an MBBS doctor and currently serving at CMH Lahore. Writing is her favorite hobby as she loves to share professional advice on trendy healthcare issues, general well-being, healthy diet, and lifestyle.

Book Video consultation under Rs. 1000