We have detected Lahore as your city

ادرک کے 20 حیرت انگیز فوائد

6 min read

Find & Book the best "Nutritionists" near you

غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ادرک کے انسانی صحت پر کون کون سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔  ادرک میں غیر مستحکم تیل موجود ہوتا ہے جو گلے کی سوزش سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سر درد، زکام اور ماہواری کے درد سے بچانے کے لیے ایک اچھے علاج کے طور پر سامنے آتا ہے۔ اوسٹیو آرتھرائیٹس یعنی جوڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ادرک کی چائے پینے سے ادویات کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔ ادرک نظام انہضام میں بھی بہتری لاتا ہے جو صحت مند زندگی گزارنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ماہرین غذائیات یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کے کچن میں ادرک کی موجودگی آپ کو بیماریوں سے دور رکھ سکتی ہے۔ ادرک نہ صرف کھانوں کو مزیدار بناتا ہے بلکہ بے شمار صحت مند فوائد بھی دیتا ہے۔

ادرک کے فوائد

۔1 زکام، فلو، گلے کی خراش ختم کرتا ہے

ادرک روایتی طور پر بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ جرنل آف ایتھنوفرماکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ادرک میں سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے خلاف اینٹی ویرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے لئے چائے کے طور پر استعمال کیا جاسکتی ہے۔

Mute/Unmute Mute/Unmute

۔2 ہاضمے کے لئے مفید ہے

ادرک کو نظام هاضمه کو درست رکھنے کے لئے چینی طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ گو کہ روائتی طبی تحقیق میں ادرک کے بےتحاشہ فواید بتائے گئے ہیں۔ ادرک کی تاثیر گرم ہے اور اگر یہ کھانے سے پہلے کھایا جائے تو اس سے نظام انہضام مضبوط ہوتا ہے اور معدے کو فائدہ دیتے ہوئے کھانے کے ہضم ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 

۔3 شوگر کے لئے مفید ہے 

تاہم 2019 میں شائع ہونے والے جریدے کے مطابق کھانے کے بعد شوگر کی بلند سطح کی وجہ سے پیٹ خالی ہونے کی فطری شرح کو کم کرسکتا ہے۔ یہ شوگر کی اعلی سطح کو منظم کرنے اور پیٹ کو راحت بخش کرنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح یہ کھانے میں موجود جسم کے لئے مفید اجزا کو علیحدہ کرنے میں بھی کارآمد ہے۔

۔4 جلد کے لئے مفید ہے

ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال آپ کو کئی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

۔5 گیس کے مسائل کے لئے کارآمد

گیس کے مسائل میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ جسم میں موجود غیر ضروری گیس بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے۔

ادرک کا چھوٹا سے ٹکڑا چبانے سے جسم میں موجود غیر ضروری گیس فطری طریقے سے خارج ہو جاتی ہے جبکہ اس کے روزانہ استعمال سے اضافی گیس بھی نہیں بنتی۔

۔6 معدے کے السر ختم کرتا ہے

ادراک معدے کے السر کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے، السر معدے میں زخم کرتے ہیں جس سے انسانی صحت کے لئے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ یہ معدے کی ہضم کرنے اور کھانے کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ زیادہ کھانا کھانے کے بعد ادرک کی چائے ہاضمے میں مدد کرتی ہے۔ 

۔7 جگر کے لئے مفید ہے

ٹیوبرکلاسیس (ٹی بی) کی بیماری میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے بہت فوائد اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہیپاٹوٹوکسیٹی سے بچاتی ہے۔

۔8 موٹاپے سے بچاتا ہے

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک وزن میں کمی کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور موٹاپے کےخلاف آپ کی میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

۔9 دل کی صحت کے لئے مفید ہے

ادرک جسم میں کولیسٹرائل کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔

۔10 ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے

ادرک ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

۔11 دمہ میں آرام دہ ہے

صدیوں سے ادرک کو تنفس کے مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ادرک سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کو ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ ادرک کی چائے عام سردی سے ہونے والے مسائل کو دور کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔  

ماحولیاتی الرجی سے وابستہ سانس کے مسائل کے لیے ایک کپ ادرک کی چائے آزمانے کا کہا جاتا ہے۔  ماحول کی آلودگی ہمارے نظام تنفس کو متاثر کرتی ہے اور ہمیں الرجی اور سانس کی بہت سی بیماریوں میں مُبتلا کر سکتی ہے ایسے موقع پر ادرک کی چائے ایک بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے جس کا استعمال آپ کو راحت پہنچاتا ہے۔

۔12 متلی کی کیفیت سے نجات ملتی ہے

نیوٹریشن جنرل کی تحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال متلی اور قے کی کیفیت سے نجات دیتا ہے۔ زمانہ قدیم سے اسے معدے کے مسائل اور سمندری سفر کے دوران طبیعت کی خرابی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سفر پر روانہ ہونے سے قبل ادرک کی چائے کا ایک کپ پینے سے متلی اور الٹی سے بچا جا سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو ایسی شکایت کا سامنا رہتا ہے۔ اگر متلی محسوس  ہوتے وقت ایک کپ ادرک کی چائے پی لی جائے تو یقیناً آفاقہ ہوتا ہے۔ 

طبیعت کا بھاری پن اور متلی وغیرہ کی شکایت کی صُورت میں طبیب حضرات صدیوں سے ادرک کا قہوہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں خاص طور پر سفر کرنے کے دوران اگر آپ کو موشن سکنس ہے تو سفر سے پہلے ادرک کا قہوہ پی لیں یہ آپ کو متلی کی پریشانی سے بچائے گا۔

۔13 کینسر کے مریضوں کے لیے مفید ہے

کینسر کے مریضوں پر کیمو تھراپی کے بعد جب طبیعت خرابی اور جی متلانے کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو اس صورت میں بھی ادرک کا استعمال کارگر ثابت ہوتا ہے۔

۔14 قوت مدافعت میں اضافه ہوتا ہے

 آج کل کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے محفوظ اور صحت مند رہنا ضروری ہے جو صرف ایک ہی صورت میں ممکن ہے کہ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جائے۔ ادرک کی چائے ہماری قُوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ ادرک میں طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیاں پائی جاتی ہیں جو ہمارے ایمیون سسٹم کو تقویت دیتی ہیں اور انہیں مختلف طرح کےجراثیموں سے لڑنے کی قوت عطا کرتی ہیں۔

۔15 سوزش سے بچاؤ کے لیے بہتر ہے 

ادرک میں انسداد سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں جو اس کو پٹھوں اور جوڑوں کی پریشانیوں کا ایک بہترین گھریلو علاج بناتی ہیں۔ ادرک کی چائے پینے کے علاوہ اس کا استعمال سوزش والے جوڑوں کو آرام دینے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

  ادرک میں اینٹی اینفلامیٹری خُوبیاں شامل ہیں اور اگر آپ پٹھوں یا جوڑوں کی درد محسوس کرتے ہیں تو ادرک کی چائے آپ کو اس درد سے نجات دلا سکتی ہے اور چائے کے ساتھ اگر آپ پانی میں ادرک ڈالکر اُبال لیں اور پھر اس پانی سے پٹھوں اور جوڑوں کی ٹکور کریں تو یہ بھی آپ کے لیے کافی فائدہ مند ہو گا۔

۔16 خون کے بہاؤ میں بہترین ہے

 وٹامن، معدنیات اور امینو ایسڈ کی موجودگی کے باعث ادرک خون کے بہاؤ میں بہتری لاتا ہے جس سے دل  کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ادرک دل کی شریانوں میں چربی کو جمع ہونے سے روک سکتا ہے جو دل کے دورے اور فالج کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

ادرک میں شامل وٹامنز، منرلز اور امائنوایسڈز جسم میں خون کی ترسیل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جسم میں اگر خُون کی ترسیل ٹھیک نہ ہو تو جہاں جلدی تھکاؤٹ محسوس ہوتی ہے وہاں دل سے جُڑی کئی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ایسے موقع پر ادرک کا استعمال خُون لیجانے والی نالیوں میں جمی چربی کو پھگلا سکتا ہے اور دل کے دورہ پڑنے کے چانسز کو کم کر سکتا ہے۔

۔17 ماہواری کی تکلیف میں کمی کرتا ہے

یہ ان تمام خواتین کے لیے بہت مفید ہے جن کو ماہواری کے درد کا سامنا رہتا ہے۔ ادرک کی گرم چائے میں تولیے کو بھگو کر اپنے پیٹ کے نچلے حصے پر رکھنے سے در میں کمی آئے گی اور پٹھوں کو آرام ملے گا۔ اسی طرح  ادرک کی چائے میں شہد ملا کر لینے سے بھی درد میں کمی ہوتی ہے۔

  وہ خواتین جن کو ماہواری کے دوران تکلیف ہوتی ہے یہ ٹوٹکا اُن کے لیے انتہائی مُفید ہے اُنہیں چاہیے ادرک کے قہوے میں کپڑا ڈبو کرناف سے نیچے پیٹ پر رکھیں اور ادرک کے قہوے میں شہد شامل کر کے پی لیں اس سے اُن کا خاطر خواہ افاقہ ہو گا۔

۔18 ذہنی دباؤ سے آرام ملتا ہے

ادرک کی چائے میں جسم کو سکون دینے والے اجزا شامل ہوتے ہیں جو اعصابی تناؤ اور پریشانی کی صورت میں آرام دے سکتے ہیں۔ ادرک کی یہ خصوصیت اس کی مہک اور شفا بخش ہونے کے امتزاج کی وجہ سے ہے۔

  ادرک ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اورادرک میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور بائو اکٹیو کمپاونڈز دماغ میں دائمی سوزش پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ اور دماغی پریشانی کا اثر کم ہوتا ہے اور اس کی ایک وجہ ادرک کی خُوشبو بھی ہے جو دماغ کو راحت دیتی ہے۔ ادرک کی چائے ہمارے ہمارے جسم کو بے شمار بیماریوں سے بچاتی ہے۔ ادرک کی چائے کا استعمال بہت مفید اور فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

۔19 جوڑوں کے درد کے لئے بہترین ہے

اگر آپ کو ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کی تکلیف ہے تو پھر آپ کو چاہیے کہ خشک ادرک کا استعمال کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سوزش ختم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔

۔20 سفر کے دوران استعمال کریں

اگر آپ کسی سفر پر روانہ ہورہے ہیں لیکن آپ کو ڈر ہے کہ راستے میں کہیں آپ کو موشن یا پیٹ خراب ہونے کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے تو ادرک کاٹ کر منہ میں رکھ لیں کہ اس طرح آپ کا پیٹ بالکل ٹھیک رہے گا اور سفر بھی خوشگوار رہے گا۔

ادرک کے استعمال کے طریقے  

  • کھانے سے پہلے ادرک کو نمک اور لیموں کے ساتھ کھائیں۔نہ صرف آپ کو مزہ آئے گا بلکہ یہ کھانے کے ہضم ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ 
  • کھانے پکانے کے دوران ادرک کو باریک باریک کاٹ کر ڈالیں اور چاہیں تو کھانا پیش کرتے وقت ادرک کھانے کے اوپر کاٹ کر چھڑک دیں۔ 
  • ادرک کا رس جلد کی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپ کے جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔
  • ادرک کو تلسی اورشہد کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے کھانسی اور زکام ختم ہوجاتے ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Ms. Ayesha Nasir
Ms. Ayesha Nasir - Author Ms. Ayesha Nasir is a very well known dietitian and nutritionist in Lahore thanks to her numerous television appearances and a stellar reputation. She has appeared on City@10 as an expert guest numerous times and is also currently regularly seeing new patients.
Book Appointment With Top Doctors
Best Dermatologist in Lahore Best Gynecologist in Lahore Best Gastroenterologist in Lahore Best Urologist in Lahore Best Dentist in Lahore Best Psychiatrist in Lahore Best Dermatologist in Karachi Best Dermatologist in Islamabad Best Dermatologist in Rawalpindi Best Gastroenterologist in Islamabad

Book Appointment with the best "Nutritionists"