We have detected Lahore as your city

بال لمبے، مضبوط اور گھنے کرنے کے آسان اور آزمودہ طریقے

Dr. Rabia Ishfaq

5 min read

Find & Book the best "Dermatologists" near you

گھنے اور لمبے بال ہمیشہ سے ہی مرد اور عورت دونوں کی کمزوری رہے ہیں، مگر لمبے بال ایک رات میں حاصل نہیں ہوتے اسکو حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے، بس آپکو کچھ بنیادی طریقے معلوم ہونے چاہیے جس پر عمل کرکے آپ خوبصورت لمبے اور گھنے بال پانے کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔

خوبصورت نظر آنے کے لئے بالوں کی خوبصورتی بہت اہمیت رکھتی ہے اگر آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور لمبے رکھنا چاہیتے ہیں تو چند آسان طریقے کو اپنا کر اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

۔1 صحت مند غذا کا استعمال

یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جو کھاتے ہیں وہی آپکے بالوں اور جلد پر اثر کرتا ہے. اگر آپ لمبے بال چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھا دیں ایسی غذا جس میں معدنیات جیسے کاپر, زنک, میگنیشیم وغیرہ شامل ہوں, وہ بھی بال لمبے کرنے میں مدد کرتے ہیں. وٹامن اے، بی، سی کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے. مچھلی، شملہ مرچ، پالک، بند گوبھی، چکی کا آٹا، دہی، انڈے، چکن، یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔

۔2 اچھے تیل کا استعمال

تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتا ہے. شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے. بادام کا تیل، زیتون کا تیل۔ کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین تیل ہیں جو بالوں کی نشونما میں مدد کرتے ہیں. تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔

پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔ دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے. اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اور تیل جلد میں جذب ہوجائےگا۔

۔3 بالوں کا مساج کریں

ماہرین کے مطابق بالوں کو مساج کرنے سے سر کے خون کی روانگی میں اضافہ ہوتا ہے، مساج کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، مساج کا طریقہ کار یہ ہے کہ انگلیوں کی مدد سے تین سے پانچ منٹ تک مساج کیا جائے۔

شیمپو اور کنڈیشنر کا کم استعمال اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے۔

اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے۔

شیمپو میں موجود سلفیٹ اور دیگر کیمیکل بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے وہ روکھے، بے جان اور باریک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ آپ شیمپو کا استعمال کم سے کم کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں کیونکہ اس طرح بال نرم اور خشکی سے پاک ہو جائیں گے جبکہ بالوں میں موجود مٹی بھی صاف ہو جائے گی۔

بالوں کو لمبا، چمکدار، گھنے اور کالا سیاہ کرنے کا طریقہ

آج ہم آپ کو بالوں کو لمبا، چمکدار، گھنے اور کالا سیاہ کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ آج کے اس آرٹیکل  کو پڑھنے کے بعد آپ کی بالوں سے متعلق ساری پریشانی دور ہو جائے گی۔ اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ اچھی لگتی ہے تو اپنےفیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں سے استعمال شدہ آزمودہ طریقہ:

اجزا

دو عدد پیاز، ایک چمچ زیتون کا تیل، ایک لیموں۔

ترکیب

پیاز کے چھلکے اتار کر اسے پیس میں کاٹ لیں ۔ اس کے بعد اس کو گرینڈ کریں۔ گرینڈ کرتے ہوئے اس میں ایک چمچ پانی ڈالیں۔ اب اس گرینڈر کئے ہوئے پیاز کا پانی نکالیں۔ یہ پانی اچھا خاصا ہوگا۔ اس کے بعد اس پانی میں ایک لیموں کو کاٹ کر اس کا رس ملائیں۔ اور ایک چمچ اس میں زیتون کا تیل بھی ڈالیں ۔ شیمپو تیار ہیں۔

اس کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے آپ ایسے لگائیں کہ بالوں کے جڑوں میں پہنچ جائے۔ اس کے ساتھ اگر کسی سپرے بوتل میں اس کو ڈال کر استعمال کیا جائے تو اس سے ہاتھ بھی محفوظ رہے گے اور لگانے میں بھی آسانی رہے گی۔ اس کو 1 گھنٹہ لگا رہنے دیں اس کے بعد شیمپو سے دھو لیں۔ یہ پانی آپ ہفتے میں دو بار استعمال کر سکتے ہیں اس کے استعمال سے بالوں میں سیاہی کے ساتھ صحت بھی آجاتی ہے بال گھنے ہو جاتے ہیں اور گرنا بھی بند ہو جاتا ہے ۔

بالوں کو ریشم جیسا چمکدار اور ملائم بنانے کا ٹوٹکہ

ریشم چمکدار اور ملائم ہونے کے حوالے سے مشہور ہے۔  خوبصورت بالوں کو بھی ہمیشہ ریشم سے ہی ملایا جاتا ہے۔  کالے چمکدار بال  لڑکیوں کا حسن ہوتے ہیں ۔ اور ایسے بال  ہونا سب کی  خواہش ہوتی ہیں ۔ یہ میرا اپنا تجربہ ہے کہ قدرتی طریقے سے بال واقع ہی حسین اور چمکدار ہو جاتے ہیں اسی لئے میں آج  آپ کو بال لمبے گھنے اور چمکدار بنانے کا بہترین ٹوٹکا بتاؤں گا۔  اس ٹوٹکے کی بدولت آپ کے بال ریشم سے بھی زیادہ ملائم ہو جائیں گے۔

بالوں کو ریشم جیسا چمکدار اور ملائم بنانے  کیلئے آپ نے آدھا کپ  ناریل کا تیل لینا ہے، سرکہ تین کھانے کے چمچ اور  سرسوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ۔ اس طریقہ کا استعمال یہ ہے کہ ایک پیالی میں ناریل کا تیل اور سرسوں کا تیل ڈالیں اور پھر سر کہ ہلکا سا گرم کرکے ڈالیں۔ اب ان کو اچھی طرح مکس کرکے اپنے بالوں میں لگائیں۔ رات کو لگائیں اور صبح دھو لیں۔

اگر یہ نہ کر سکیں تو دو گھنٹے بعد شیمپو کرلیں ۔ ناریل اور سرسوں کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور انگریڈینٹ ہے۔ یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہےاور ا نہیں مضبوط بناتا ہے۔ بالوں کی سفیدی کو سیاہی میں تبدیل کرتا ہے۔ اس تیل کے ستعمال سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔ سرکہ آپ کے  بال لمبے کرتا ہے اگر آپ کے بال گر رہے یا بال سفید ہورہے ہیں تو یاد رکھیں یہ ٹوٹکا  آپکے لئےزبردست ہے۔

یہ ٹوٹکہ کم سے کم ہفتے میں دو بار ضرور استعمال کرنا ہے۔ اس کے بعدآپ کے بال اتنی تیزی سے لمبے ہوں گے اتنے ملائم اور چمک دار ہوں گے کہ دیکھنے  والوں کو یقین نہیں آئے گا ۔ یہ آزمودہ  کامیاب ٹوٹکا ہے آپ کے بال ریشم کی طرح ہو جائیں گے اور بہت ہی پیارے ہو جائیں گے کوشش کریں یہ  ٹوٹکا استعمال کرنے کے بعد ایسا شیمپو استعمال کریں جو جڑی بوٹیوں سے تیار کیا گیا ہو تا کہ آپ کو اس کا اچھا رزلٹ مل سکے ۔

بالوں کو لمبا کرنے کا گھریلو ٹوٹکہ

لمبے بال ہمیشہ سے ہی خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ مگر بال لمبے اور خوبصورت بنانا انتہائی مشکل کام ہے۔  خصوصاً لڑکیوں کے ساتھ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اگر بال چھوٹے ہوں تو گھنے نظر آتے ہیں اور اگر بال لمبے ہو جائیں  تو پتلے ہو جاتے ہیں۔ خواتین بال لمبے کرنے کے چکروں میں نہ جانے کیا کیا کرتی  رہتی ہیں۔

  جس کی وجہ سے ان کے بال اور بھی  زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اچھے بالوں کے خواہشمند ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج  کا ہمارا یہ ٹاپک اسی موضوع پر مشتمل ہے آج ہم آپ کو شیمپو میں صرف ایک چیز ڈال کر بال دھونے کا طریقہ بتائیں گے۔ جس سے آپ کے بال نہ صرف لمبے ہوجائیں گے ساتھ ہی مضبوط اور گھنے بھی ہو جائیں گے۔

اگر آپ اپنے بالوں کو  کم ٹائم میں  بے حد لمبے کرنا چاہتی ہیں تو یہ ٹوٹکا آپ کے لیے بے حد کار آمد ہے۔ یہ آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے اور اس کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔

ترکیب

ایک چھوٹی پلاسٹک کی بوتل لیں اور اس کو آدھی سے کم پانی سے بھر لیں اب اس میں تقریباً تین چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں۔ یہ ایک قسم کا گاڑھا محلول  بن جائے گا۔ اب اس محلول کو  پورے سر کے بالوں کی جڑوں اور بالوں کے اوپر نیچے اچھی طرح لگائیں یعنی سر کی مالش کریں۔

اور پھر چار منٹ تک لگا رہنے دیں 4 منٹ بعد پھر سر یعنی بالوں کو سادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ اب ایک ٹب لیں پھر اس میں  اتنا پانی ڈالیں کہ آپ کا سر اچھی طرح دھل جائے۔ اس میں چار بڑے چمچ سرکہ کے ڈال دیں آپ اس پانی میں ذرا سا لیوندار آئل بھی شامل کرسکتے ہیں. اس سے مزید اچھا رزلٹ  ملے گا۔ یہ ٹوٹکہ ہفتہ میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ آپ کے بال انتہائی تیزی سے لمبے ہونگے، بال  بےحد پیارے اور چمکداربھی ہو جائیں گے آزما کر دیکھ لیں ۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Rabia Ishfaq
Dr. Rabia Ishfaq - Author Dr. Rabia Ishfaq is one of the best Dermatologist in Lahore. Not only does She have a number of certifications including M.B.B.S and F.C.P.S (Dermatology) but she also has 11 years of experience in her field.
Best Doctors in Pakistan
Best Dentist in Lahore Best Dentist in Karachi Best Dentist in Islamabad Best Gynecologist in Lahore Best Gynecologist in Karachi Best Gynecologist in Islamabad Best Gynecologist in Rawalpindi Best Dermatologist in Lahore Best Dermatologist in Karachi Best Dermatologist in Islamabad


Book Appointment with the best "Dermatologists"