We have detected Lahore as your city

بینائی تیز کرنے والی 17 بہترین غذائیں

Prof. Dr. Suhail Sarwar

1 sec read

Find & Book the best "Eye Specialists" near you

آنکھیں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں۔ لیکن آجکل بہت ساری بے جا چیزوں کے استعمال سے ہمیں بینائی کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح بچوں کو بھی بینائی کے متعلق بہت سارے مسائل در پیش پیں اور بینائی کی کمزوری کے باعث عینک استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ آئیے ایسی غذائوں کے بارے میں جانتے ہیں جن کا اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ہماری بینائی کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔

عمومی صحت کی بہتری کے لیے تو اچھی غذا کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ کچھ غذائیں ایسے وٹامنز پر مشتمل ہوتی ہیں جو آپ کی قدرتی بصارت کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہیں۔ آنکھیں چونکہ ایک قدرت کا عطا کردہ تحفہ ہیں لیکن ہم سے بہت سارے افراد اپنی آنکھوں کی صحت کا بلکل بھی خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں بہت جلد ہی خراب ہو جاتی ہیں۔

تاہم ہم اپنے گھروں میں دسیتاب بعض غذائوں کے ذریعے خود کو نظر سے متعلق مسائل سے بچا سکتے ہیں۔ آنکھوں سے متعلق ہم جن مسائل سے زیادہ تر دوچار ہوتے ہیں ان میں آنکھوں کو لال ہونا، آنکھوں میں خشکی اور آنکھوں میں خارش کا ہونا شامل ہیں۔ بلخصوص عمر میں اضافے کے بعد اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ اپنی نظر کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئیں غذائوں کو اپنی خوراک کا حصہ لازمی طور پر بنائیں۔

۔1 گاجر کا جوس

گاجر بینائی کو تیز بنانے والا ایک بہترین عناصر ہے۔ ماہرین طب کے مطابق روانہ ایک گلاس گاجر کا جوس آپ کو آنکھوں سے متعلق تمام بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔ گاجر میں پائے جانے والے وٹامن اے آنکھوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔ ایک گاجر میں اوسطا 5 ہزار ملی گرام وٹامن اے ہوتا ہے۔ وٹامن اے نہ صرف آنکھوں بلکہ قوت مدافعت اور جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ گاجر میں وٹامن اے کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کاربوہائڈریٹس اور ریشے پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام قدرتی عناصر ہماری بینائی کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

۔2 خشک میوه جات

:موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ خشک میوہ جات میں قابل ذکر ہیں

ان تمام میوہ جات میں وٹامن اسے سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جو ہماری بینائی کو تیز بنانے میں بہت مدد دیتے ہیں۔

۔3 مچھلی

 مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا 3 چکنائی کے بارے میں تو ہم سب نے سنا ہی ہے۔ مچھلی میں وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے۔  اومیگا 3 کولسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط بناتا ہے اور آنکھوں کو خشک ہونے اسے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہ تو ڈاکٹر بھی سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ ایسی غذا کو کھایا جائے جس میں اومیگا 3 کی مقدار زیادہ پائی جائے کیوں کہ یہ آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔

۔4 زیتون کا تیل

زیتون کا تیل وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس وجہ سے زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون کا تیل نہ صرف کھانے میں استعمال کریں بلکہ اس تیل کو کپڑے کی مدد سے آنکھوں کے گر لگانے سے بد نما جھڑیاں دور ہو جاتی ہیں۔ زیتون کا تیل آنکھوں میں سمے کی طرح لگانے سے آنکھوں میں ایک قدرتی چمک آجاتی ہے۔

۔5 شکر قندی 

شکر قندی کو اس کے سیزن میں بھرپور استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ یہ وٹامن اے سے بھرپور ہے جس کی ہماری آنکھوں کو بہت ضرورت ہے۔ شکر قندی اس قدر نظر کو تیز کر دیتی ہے کہ آپ کی نظر رات کو بھی دیکھنے کے قابل ہو جاتی ہے اور یہ بینائی کو دھنلانے سے بچنانے میں بھی بے حد مددگا ثابت ہوتی ہے۔

۔6 فیل مرغے کا گوشت

فیل مرغا عام مرغے کی نسبت بہت بڑا ہوتا ہے۔ فیل مرغے میں شامل زنک قوت بصارت کی حفاظت اور اعصابی نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے لیکن اس کو زیادہ استعمال بھی نہ کریں کیوں کہ اس کی زیادتی مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک مرد کو روزانہ 11 ایم جی اور ایک خاتون کو 8 ایم جی زنک حاصل کرنا چاہیے اور فیل مرغا باآسانی یہ ضرورت پوری کر سکتا ہے۔

۔7 پالک

پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ جو آپ کی آنکھوں کو سن اسکرین یعنی دھوپ کے مض اثرات بچانے والی کریم کا کام کرتی ہے۔

۔8 پھول گوبھی،بند گوبھی اور شملہ مرچ

یہ سبزیاں وٹامن سی اچھی خاصی مقدار پر مشتمل ہوتی ہیں جو نہ صرف قوت مدافعت بلکہ بصارت کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ان سبزیوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ بہت فائدہ مند سبزیاں ہیں کیوں کہ ان میں ذروری وٹامن، فلیونائڈز اور حیاتی کیمیا پائے جاتے ہیں۔ یہ تینوں مل کر مخصوص قسم کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے اور جسم میں دائمی سوذش کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جگر کے لیے سیلینیم اور سلفر دونوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ بند گوبھی میں اور پھول گوبھی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور شملہ مرچ چونکہ ہری سبزی ہے تو تمام ہری سبزیاں بینائی کو بہتر سے بہترین بنانے میں بہت مدد کرتی ہیں۔

۔9 ترش پھل 

ترش پھلوں میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے۔ یہ نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔ ترش پھلوں میں زیادہ تر موسمی، کینو،لیمو، چکوترا وغیرہ شامل ہیں۔

۔10 انڈے

انڈے میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ وٹامن اے رات کے اندھے پن سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ انڈوں میں ہائی پروٹین پایا جاتا ہے۔ یہ آپ کے دماغ کی طاقت کو فروغ دیتے ہیں۔ آپ کی ہڈیوں کی طاقت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ آپ کے خون کی گردش کے لیے اچھے ثابت ہوتے ہیں۔ انڈوں کے کھانے سے کینسر کا خطرہ ک ہوجاتا ہے۔ بالوں کی نشونما کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔ آپ کے موڈ کو بہتر بناتے ہیں۔ وزن کو برقرار رکھتے ہیں۔ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

۔11 ناشپاتی

ناشپاتی ان بہترین پھلوں میں سے ایک ہے جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔ ناشپاتی میں موجود وٹامن سی، وٹامن کے اور کاپر  ہماری آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

۔12 ہلدی 

ہلدی بہترین غذائی عناصر میں سے ایک ہے۔ ہلدی وٹامن اے، بی اور ای سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی میں ایسے اینٹی آکسییڈینٹ پائے جاتے ہیں جو آنکھ کے قدرتی عدسے کو دھندلا ہونے سے بچاتے ہیں۔ ہلدی میں بے پناہ غذائیت موجود ہوتی ہے، جن میں فایبر، وٹامن سی، وٹامن ای، پوٹاشیم، میگن یشیم، پروٹین اور زینک شامل ہوتا ہے جو ہماری بینائی کو تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

۔13 ٹماٹر

ٹماٹر وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اسی لیے آنکھوں کی صحت کی مضبوطی کے لیے عمومی طور پر بہت فائدے مند ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن سی، لایکو پین، بیٹا کیروٹین اور وٹامن ای کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کی تائید کرتی ہے۔

۔14 موسمی 

یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ موسمی نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں نظر کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔

۔15 بلو بیریز

بلوبیریز میں موجود وٹامن اے موتیا نہیں ہونے دیتا۔ اس شخص کو بلوبیریز کھانی چاہیے جس کو بینائی جانے کا خطرہ زیادہ ہو۔بلوبیر اعصابی خلیات کو قوت دیتا ہے۔ یہ دماغ کے ایک ایسے پروٹین کو بڑھاتا ہے جو ڈیمینیشیا میں تیزی سے ختم ہونے لگتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ بڑحاپے کی علامات کو چھپانے اور آنکھوں کے جملہ امراض کے لیے بھی بہترین ہے

۔16 کیوی فروٹ

کیوی وٹامن سی سے سب سے زیادہ بھرپور پھلوں میں سے ایک پھل ہے۔ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوچ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور بینائی کی طاقت کو بہتر بناتا ہے۔ 

۔17 پانی

پانی بھی اآنکھوں کی حفاظت کرنے کا سب سے اعلی ذریعہ ہے اس کی مقدار بھی اپنی روزمرہ کی زندگی میں بڑھا دیں۔ پانی آنکھوں کی بصارت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ روزانہ 8 گلاس پانی لازمی پئیں۔ پانی صرف پیاس بجھانے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ جسمانی نظام کی بہت اچھے طریقے سے صفائی بھی کرتا ہے۔ زہریلا مواد پانی کے ذریعے سے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔ پانی کے استعمال سے جسم کے کچھ اعضاء میں پیدا ہونے والی پتھریوں کا بھی علاج باآسانی علاج کیا جاتا ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Prof. Dr. Suhail Sarwar - Author Prof. Dr. Suhail Sarwar is one of the most experienced and accomplished professionals in the field of Ophthalmology, often regarded as one of the best eye specialists in Lahore, Pakistan.
Book Appointment with the best "Eye Specialists"