We have detected Lahore as your city

پھلوں کے بادشاہ آم کے 11 لاجواب فوائد

Ms. Ayesha Nasir

4 min read

Find & Book the best "Nutritionists" near you

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور یہ پھل بہت سارے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ آم کھانے سے بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن پر یہاں تفصیل سے بات کی گئی ہے۔

آم کی کئی اقسام بھی پائی جاتی ہیں جیسا کہ لنگڑا، رسولی، بیگن پھلی، چانسا، سندڑی اور انور رٹول وغیرہ مختلف اقسام کے لحاظ سے مشہور ہیں اور ان آم کی ہر قسم یکساں طور پر پسند کی جاتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق آم میں 20 سے زائد وٹامنز، منرلز اور معدنیاتی اجزا پائے جاتے ہیں۔ طبی لحاظ سے آم میں بے شمار خصوصیات پائی جاتی ہیں، آم ایک ایسا پھل ہے جو کولن کینسر، ذیابطیس اور اس کے ساتھ  دل کی بیماریوں جیسے خطرناک امراض سے حفاظت میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جسم سے متعلق بے شمار بیماریوں میں ایک شفا کی طرح کام سر انجام دیتا ہے۔

آم کے فوائد

:آئیے آم کھانے کے چند فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں

۔1 آم جلد کے لیے اچھا ہے

جلد کی شفافیت کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ اپنی جلد اور اپنے جسم کا کتنا خیال رکھتے ہیں، اس بار کا واضع مطلب یہ ہے کہ جو کچھ بھی آپ کھاتے ہیں اس چیز کا براہ راست اثر آپ کی شخصیت پر ہوتا ہے یعنی جو کچھ بھی آپ دوسروں کو نظر آتے ہیں وہ اس بات کا غماز ہے کہ آپ کس قدر صحت بخش غذا کو کھاتے ہیں۔

آم آپ کے جسم کو اندر سے صاف کر کے آپ کے جسم کو اندر سے مضبوط کرتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کی رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ آپ خود کو چاق و چوبند اور تندروست و توانا محسوس کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ آم آپ کی جلد کے مساموں کی صفائی اور آپ کی جلد کو شاداب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آم چہرے پر نکلے دانوں کو ٹھیک کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

اس کہ وجہ یہ ہے کہ جب اندر سے صاف ہونے لگتے ہیں آپ کا معدہ صاف ہونے لگتا ہے تو اس کا اثر بظاہر آپ کے چہرے پر بھی نظر آتا ہے جس سے کیل مہاسے، دانے اور چھائیاں وغیرہ دور ہونے لگتی ہیں اور چہرہ شاداب اور مزید نکھرنے لگتا ہے۔

۔2 موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے 

چانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ آم میں بہت سے غذائی اجزا اور معدنیات کا مرکب پوشیدہ ہے۔ اسی وجہ سے آم کھانے کے بعد آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور طبیعیت بھی خوشگوار رہتی ہے، جس کے بعد آپ کو کسی بھی قسم کا اسنیکس لینے کی کوئی خاص ضرورت پیش نہیں ہوتی۔

اس کے ساتھ آم میں فائبر کا اعلیٰ قسم کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو ختم کرتا ہے۔ پھلوں کو وزن کم کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے جس میں آم کا پھل بھی ترجیحات میں سے ایک ترجیح پر رکھا جاتا جاتا ہے، آم کو دہی میں ملا کر کھانے سے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

۔3 آم کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے

آم اور موسم گرما کا گویا چولی دامن کا ساتھ سمجھا جاتا ہے، لیکن ایک سے زائد وجوہات کی بنا پر آم کھاتے ہی آپ کے جسم کا اندرونی نظام اچھا خاصا سرد ہو جاتا ہے جو آپ کو گرمی کی شدت اور لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا امکان انتہائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ جیسے ہی گرمیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے آپ کو دن میں ایک یا دو آم ضرور کھانے چاہییے۔

۔4 کینسر کے مریضوں کو آم کے پھل کا استعمال کرنا چاہیے

آموں میں کوئیرسیٹن، آیسو کوئرسیٹن، اسٹر لگن، فیسٹن گالک ایسڈ میتھائل گلٹ جیسے کیمیل پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت ہر طرح کے کینسر کے مریض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق آم میں اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں جو آنتوں اور خون کے کینسر کے خطروں کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی یہ موئثر کردار سر انجام دیتا ہے۔ آم کو کھانے سے کولون یا بڑی آنت کے سرطان کے خلاف ایک اہم ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔

۔5 بینائی کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے 

آم میں اینٹی آکسیڈینٹ ذیاکسنتھن پایا جاتا ہے جو بینائی کے دھندلے پن کو ختم کر کے بینائی کی کارکردگی بہتر بناتا ہے، آنکھوں کے نیچے ہلکے اور اس کے ساتھ ہی جلد سے متعلق ان پر ظاہر ہونے والے داغ اور دھبوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

آم کو دودھ میں ڈال کر پینے سے بینائی بہتری کی طرف آنے لگتی ہے۔ جو لوگ بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں چاہیے کہ آم اور دودھ کا ملک شیک بنا کر اسے پیا کریں اس کے استعمال سے نہ صرف ان کی بینائی ٹھیک ہو جائے گی بلکہ دماغ بھی کافی حد تک تیز ہونے لگتا ہے۔

۔6 ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے

انسانی جسم میں ہڈیوں کی کمزوری وٹامن کے اور کیلشیم کی کمی ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہڈی کے فریکچر کا خدشہ زیادہ بڑھ جاتا ہے جبکہ وٹامن کے پھلوں اور ہری سبزیوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

آم کے پھل میں وٹامن کے کی مقدار وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے اور ان میں کیلشیم کی بھی پوری مقدار پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

۔7 قوت مدافوت میں بہتری آتی ہے

آم کا استعمال اپنی خوراک میں استعمال کرنے سے حیرت انگیز فائدوں کا سبب بنتا ہے۔

آم کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے لگتا ہے کیوں کہ آم میں بیٹا کیروٹین کی بے جا مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انسانی مدافعتی نظام کو بہترین بنانے میں بے حد ضروری ہے۔ کمزور افراد کے لیے آم  کا پھل ایک قدرتی تحفہ ہے

۔8 کولیسٹرول کے توازن کو ٹھیک رکھتا ہے

آم میں بے تحاشا قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں خاص طور پر اس میں وٹامن سی، فایبر اور پیکٹین کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ آم ایک ایسا پھل ہے جو کہ جسم میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کی کمی کو پورا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

۔9 انیمییا کی بیماری میں مفید ہے

آم میں آئرن کی کافی مقدار شامل ہوتی ہے جو انیمیا کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لیے ایک زبردست  علاج ہے۔ ہر روز ایک آم کا استعمال جسم میں سرخ خون کے سیل کی مقدار بڑھاتا ہے جو انیمیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آم میں مٹھاس کے بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس کے بارے میں یہ خدشات تھے کہ آم کی مٹھاس ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے لیکن ایک جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ آم کا استعمال زیابطیس کے مریضوں کے یے نہایت مفید پھل ثابت ہوا ہے۔

 ۔10 دمے کی بیماری میں استعمال کرنا چاہیے

آم کے گودے میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ دمہ جیسی بیماری کی نشونما کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ غذائیت بروکلی، خوبانی، کدو اور دیگر پھل اور سبزیوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔

۔11 قبض سے بچاتا ہے

ہم اپنے ہاضمے کے سسٹم پر بہت کم توجہ دیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آم زیادہ تر دوسرے پھلوں کی طرح پانی اور ریشہ سے مالا مال ہے اور یہ دونون اجزا قبض کو روکنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

نضام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے آم ایک بہتریں غذا ہے جبکہ آم بھوک کو بھی بڑھاتا ہے۔ آم میں موجود ریشے جنہیں فائبر بھی کہتے ہیں آنتوں کی صفائی اور ورم کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Ms. Ayesha Nasir
Ms. Ayesha Nasir - Author Ms. Ayesha Nasir is a very well known dietitian and nutritionist in Lahore thanks to her numerous television appearances and a stellar reputation. She has appeared on City@10 as an expert guest numerous times and is also currently regularly seeing new patients.

Book Appointment with the best "Nutritionists"