We have detected Lahore as your city

قدرتی طور پر قد بڑھانے کے لیے ان 8 غذاؤں کا استعمال ضرور کریں

Ms. Ayesha Nasir

3 min read

Find & Book the best "General Physicians" near you

طبی ماہرین کے مطابق نیند کے دوران قد بڑھنے کا عمل متحرک ہوجاتا ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق کمر کے بل دس منٹ لیٹنے سے قد میں 5 میلی میٹر کا اضافہ ہوتا ہے۔ دن بھر میں ریڑھ کی ہڈی سکڑتی ہے اور لیٹنے کے بعد وہ اپنی اصل شکل میں واپس آجاتی ہے۔ لمبا قد ہر کسی کو پسند ہے اگر قد لمبا ہو تو انسان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور لمبے قد کے بدولت انسانی شخصیت بھی خوبصورت نظر آتی ہے۔ پست قد کے افرا چند آسان تدابیر اپنا کر اپنے قد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ میں آجکل قد لمبا کرنے  کے حوالے سے طرح طرح کے جوتے ادوایات اور ٹانک دستیاب ہیں جو اس بات کا دعوی بھی کرتے ہیں ان کے استعمال سے مطلوبہ قد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان مصنوعات کے ذریعے قد لمبا ہونے کی سو فیصد ضمانت تو نہیں دی جاسکتی مگر مگر اچھی خوراک کھانے اور چند ورشوں کو اپنا کر اپنی روزمرہ کی روٹین میں مثبت تبدیلیاں لا کر اپنا من پسند قد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر شخص دوسرے شخص سے جسمانی طور پر مختلف ہوتا ہے۔

جن لوگوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے وہ اکثر اسکو بڑھانے کے لیے پریشان رہتے ہیں۔ کبھی ہیمیوپیتھک ادوایات کا استعمال کرتے ہیں اور کبھی ڈاکٹرروں سے ادوا لیتے ہیں۔ کوئی ورزشیں کرتا ہے تو کوئی غذائیں کھاتا ہے۔

قد بڑھانے کے خواهشمند لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت متوازن غذا کو دی جاتی ہے، قد بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں کیلشیم، آئرن، وٹامن ڈی سمیت دیگر وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو ضروری بنائیں۔ اپنے دماغی کو پرسکون رکھیں اور دن میں کم از کم 8 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔

Mute/Unmute Mute/Unmute

قد چھوٹا رہ جانا اکثر جینیات عناصر کی وجہ سے ہوتا ہے جو آپ کی غذا، طرز زندگی اور کیمیائی انسانی نمو ہارمونز پر منحصر ہوتا ہے لیکن اس میں کچھ ایسی پچیدگیاں نہیں ہیں جس سے آپ پریشان ہوں۔ قدرتی طور پر قد بڑھانے کے لیے 10 ایسی غذائیں ہیں جن کا استعمال آپ کے لیے ہر طرح سے مفید ہے اور صرف قد ہی نہیں دیگر صحت کی بہتری کے لیے بھی اہم ہے۔

قد بڑھانے والی غذائیں

قد بڑھانے کے لیے چند بے حد فائدہ مند غذائوں پر غور و فکر کریں۔ 

۔1 فائبر غذائیں کھائیں 

ایسی غذائیں لازمی کھائیں جن میں فائبر کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جیسے کہ جو کا آٹا، باجرہ، مکئ، کیلے وغیرہ ان سب غذائوں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ان میں آئرن، میگن یشیم، اور سیلینیم پایا جاتا ہے جو قد لمبا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

۔2 مرغی،بیف،مٹن اور مچھلی کا گوشت کھائیں

مرغی کے گوشت میں موجود غذائیں قد کو بڑھانے میں مددگار ہیں جیسا کہ وٹامن بی 12، نیا سین، سیلینیم، فاسفورس اور امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ تمام غذائیں قد بڑھانے میں مددگار ہیں۔ ہم سب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ گوشت میں پرووٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط ترین بنا کر یمارے قد میں فائدے کا باعث بنتا ہے۔ مچھلی کے گوشت میں ایسی افادیت پائی جاتی ہے جو پروٹین سے بھرپور ہے اور کھانے میں بہت مزیدار ہے۔

۔3 بادام کھائیں 

بادام میں وٹامنز، معدنیات، فایبر، منگنز اور میگن یشیم کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ غذا نہ صرف قد بڑھانے میں کام آتی ہیں بلکہ ذہن کو بھی تیز بناتی ہیں۔ بادام میں قدرتی غذا کی موجودگی جسم کی نشون نما کے لیے صدیوں سے مفید سمجھی گئی ہے۔ 

۔4 دہی کا استعمال

دہی میں کئی غذا کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو کہ ایک تحقیق کے مطابق مدافعتی فنکشن کو بہتر بنانے اور قد کو بڑھانے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دھئ ھمارے معدے کے لئے بھت ھئ مفید غذا ھے۔ 

۔5 دودھ کا استعمال

دودھ میں وٹامن اے، وٹامن ڈی اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ دودھ نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ قد کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ دودھ بچوں کی غذا میں لازمی شامل کریں کیوں کہ قد بڑھنا ٹھیک چھوٹی عمر سے بڑھنا شروع کو بڑھانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

۔6 انڈوں کا استعمال

ہو جاتا ہے۔ چونکہ دودھ کیلشیم کی افادیت رکھتا ہے اس لیے یہ ہڈیوں کو نہ صرف مضبوط بناتا ہے بلکہ انکی نشونما کر کے قد انڈے وٹامن B12 اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے قد بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ اپنی غذا میں انڈا لازمی شامل کریں۔ صبح ناشتے میں انڈوں کو ضرور کھائیں کیونکہ یہ پروٹین کی بھرپور مقدار رکھتا ہے جو ہمارے جسم کو سارا دن چست رکھنے کے لیے بہترین ہے۔

۔7 شکر قندی کھائیں

شکر قندی خاص طور وٹامن سی، وٹامن اے، منگنز اور وٹامن 6 اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ قدرتی غذائی جسمانی ڈھانچے کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ شکرقندی میں میگنیشم کی خاص مقدار ھوتی ھے۔ جو جسم کے نهایت ضروری ھے۔ مگنیزیم کے سب سے اھم فوائد میں سےایک یہ ھے کہ یہ اسٹریس اور ڈپریشن کو کم کرنے میں کرتا ھے۔ شکرقندی نہ صرف بھت سے ؑغزائی اجزاہ پر مشتمل ھے، بلکہ یہ صحت کے فوائد سے بھی بھرپور ھے۔ سائنسدانوں نے اس بات کا تعن کیا ھے کہ شکرقندی میں سوزش،اینٹی ذیابیطس، اور قد بڑھانے کے لیے اھم خصوصیات رکھتی ہے۔

۔8 سبزیاں اور پھل کھائیں

جو لوگ قد بڑھانے کے خواہش مند ہیں ان کو چاہیے کہ تازہ پھل کھائیں کیونکہ ان میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، کیلو ششم کاربوہائڈریٹس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی اجزا قد بڑھانے میں بہت معاون ہیں۔ ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے ان سے بینائی بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ہری سبزیوں میں پالک، ساگ، بھنیڈی وغیرہ کو اپنے کھانوں میں لائیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Ms. Ayesha Nasir
Ms. Ayesha Nasir - Author Ms. Ayesha Nasir is a very well known dietitian and nutritionist in Lahore thanks to her numerous television appearances and a stellar reputation. She has appeared on City@10 as an expert guest numerous times and is also currently regularly seeing new patients.

Book Appointment with the best "General Physicians"