We have detected Lahore as your city

کیلشیم کی کمی کی 15 علامات اور اس کا علاج

Ms. Ayesha Nasir

5 min read

Find & Book the best "Nutritionists" near you

کیلشیم ہمارے جسم میں استعمال ہونے والا ایک انتهائی اہم منرل ہے۔  کیلشیم ہماری ہڈیوں، دانتوں، پٹھوں اور دل کو صحت مند رکھنے کے علاوہ بھی ہمارے جسم کو فعال رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اگر ہم کیشیم پوری مقدار میں نہیں کھا رہے تو یہ ہمارے جسم میں کیشیم کی کمی کو پیدا کر کے کئی دائمی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔ کیلشیم کی کمی خاص طور پر خواتین کو بہت متاثر کرتی ہے۔ خواتین 30 سال کی عمر کے بعد اس کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اگر بچے کیلشیم کی کمی کا شکار ہو جائیں تو ان کی جسمانی نشونما میں کمی رہ جاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق 19 سع 50 سال کی عمر کے افراد کے لیے روزانہ  ایک ہزار ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے 1200 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ پڑھنے میں تع یہ بہت کم مقدار نظر آتی ہے لیکن بیشتر افراد اس کے حصول میں ناکام رہتے ہیں اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کیلشیم کی کمی آج کل کے مسلوں میں سے ایک عام مسلہ بن چکا ہے۔ کیلشیم کی کمی کا مسئلہ ایک سنگین مسلہ بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کی غذا میں کیلشیم کی ناکافی مقدار کی وجہ سے بائیو کلیسیمیا نہیں ہوتا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی کمی کی صورت میں خون میں کیلشیم کی عام سطح کو برقرار رکھنے کے لیے ہڈیوں سے کیلشیم کھینچ لے گا۔ اس طرح اعصاب، پٹھوں، دماغ اور دل کے جسمانی اہم کام انجام دینے کے لیے جب ہڈیوں میں کیلشیم اسٹورز کی جگہ نہیں لی جاتی تو کیلشیم کی یہ جاری کمی بال آخر ہڈیوں اور آسٹیوپوروسس کے پتلے ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

کیلشیم کی کمی کی علامات- Calcium Ki Kami Ki Alamat

۔1 پٹھوں میں کھنچائو

پٹھوں میں کھنچائو، درد اور کھلیاں پڑنا کیلشیم کی کمی کی ابتدائی علامات ہیں جس میں سے عام طور پر ٹانگوں اور بازئوں میں چلتے پھڑتے اٹھتے بیٹھتے کام کرتے جسم میں درد کا محسوس کرنا ہے۔ مزید علامات میں ان علامات کا سن ہوجانا ہاتھوں، بازئوں، ٹانگوں، پیروں اور منہ وغیرہ میں سوئیوں کا چبھنا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ مزید علامات کیلشیم کی شدید کمی کی نشانیاں ہیں۔ ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔

۔2 ہر وقت سستی اور غنودگی طاری رہنا

کیلشیم کی کمی کی صورت میں جسمانی طور پر سستی اور غنودگی طاری رہتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حالت میں جسم میں کیلشیم کی کمی کی سطح کو متوازن کیا جاتا ہے۔ ہمارا جسم ایک وقت میں مخصوص تعداد میں کیلشیم کو جذب کر سکتا ہے۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بہت زیادہ کھانے سے کیلیشم کی کمی کو پورا کر لیا جائے گا بلکہ آہستہ آہستہ کم مقدار میں سارا دن میں وقفے کے ساتھ کھانا بہتر ہوتا ہے۔

۔3 شدید تھکاوٹ محسوس ہونا 

کیلشیم کی کمی کی صورت میں جسم شدید تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ سستی اور کاہلی اور توانائی کا فقدان پیدا ہوتا ہے۔ اس کی مزید علامات میں سر کا ہلکا محسوس ہونا، چکر آنا، دماغ کے آگے دھند کا چھا جانا، توجہ میں کمی وغیرۃ شامل ہیں۔ چیزوں کا بھولنا اور اور معاملات کو حل کرتے وقت دماغ کا الجھن کا شکار ہونا  یعنی کنفیوز ہونا بھی شامل ہیں۔ 

۔4 حیض سے پہلے تکلیف

خواتین کی اس بیماری کی ایک وجہ کیلشیم کی کمی بھی ہے اور ایک میڈیکل کی تحقیق کے مطابق روزانہ 500 ملی گرام کیلشیم کھانے والی خواتین جو اس بیماری میں مبتلا تھیں ان خواتین میں روزانہ اتنی کیلشیم لینے کے باعث کچھ فرق دیکھا گیا ہے۔ اس تکلیف کی وجہ سے خواتین کے موڈ میں جہاں بہت ساری تبدیلی آتی ہے وہ بھی بہتر ہوتے دیکھی گئی ہیں۔ ایسی خواتین میں کام کرنے کی صلوحیت کو بھی دیکھا گیا ہے وہ پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے اپنےکام انجام دیتی نظر آئی ہیں۔

۔5 انگلیاں سن ہونا یا سوئیاں چبھنا 

یہ جسم میں کیلشیم کی کمی کی سب سے بڑی اور پہلی وجہ ہوتی ہے۔ اس کمی کے ہونے پر اکثر افراد اس پر توجہ بھی نہیں دیتے۔ ماہین طب کے مطابق انگلیوں سن ہونا یا انکا سو جانا یعنی کہ انگلیوں میں سوئیاں چھبنا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ آپ کا جسم کیلشیم کی کمی کا شکار ہو رہا ہے۔

۔6 دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا

طبی ماہرین کے مطابق دل کی دھڑکن معمول سے ہٹ جائے اور یہ مسلہ کافی دن تک چلتا رہے تو یہ کیلشیم کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس مسلے کے حل کے لیے فوری ڈاکٹر سے رجوع کر کے مکمل معاینه کروانا چاہیے۔

۔7 یادداشت کا کمزور ہونا

طبی ماہرین کے مطابق کیلشیم کی کمی کی ایک علامت چیزیں بھول جانا یا بھلکر ہو جانا ہے۔ اس کی وجہ عام طور پر ہر وقت طاری تھکاوٹ ہوتی ہے جو باتوں کو ذہن میں نقش نہیں ہونے دیتی۔

۔8 ناخن اور جلد 

کیلشیم کی کمی ناخن کی ساخت کو بدل دیتی ہیں اور اس کی کمی کی وجہ سے ناخن خشک ہو جاتے ہیں۔ ناخن ٹوٹنا اور کھردرے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کیلشیم کی شدید کمی کے باعث سر کے بال چھوٹ چھوٹے سپاٹس میں جھڑ جاتے ہیں جسے عام طور پر بال جھڑ کہا جاتا ہے۔

کیلشیم کی کمی کی علامات جلد پر بھی ظاہر ہوتی ہیں اور جلد کی بہت ساری بیماریاں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسا کہ اگزیمیا اور چمبل کی بیماری کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

۔9 ہڈیوں کی بیماریاں

کیلشیم ہڈیوں کی ساخت کو برقرار رکھنے والا بنیادی عناصر ہے۔ ہڈیوں میں کیلشیم کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگر جسم میں کیلشیم کی کمی واقع ہو جائے تو جسم اپنی کیلشیم ہڈیوں سے پوری کرتا ہے۔ اس وجہ سے جسم کی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں، مزید ہڈیاں باریک ہونے لگتے ہیں اس قدر کمزور ہوجاتی ہیں کہ ایک معمولی چوٹ سے بھی ٹوٹ سکتی ہیں۔ 

۔10 دانت کے مسائل

کیلشیم دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم جز ہے۔ کیلشیم کی کمی دانتوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر دانت فرسودگی کا شکار ہونے لگیں اور کیویٹیز کا مسئلہ بار بار اٹھنے لگے تو فوری ڈینٹسٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ اس کی کمی کی وجہ سے سانس میں بدبو بھی پیدا ہونے لگتی ہے۔ ایسی صورت میں دودھ کا پینا زیادہ کر دیں تا کہ کیلشیم کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور دانتوں کے مسائل سے بچا جا سکے۔

۔11 مسلز کی اکڑن

مسلز کا اکڑنا بھی کیلشیم کی کمی کی ابتدائی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ ویسے تو کسی مسل کا اکڑنا خطرے کے گھنٹی نہیں ہے تاہم دن میں کئی بار ایسا ہو تو یہ کیلشیم کی کمی کا باعث ہو سکتا ہے۔

۔12 سر کا گھومنا

اگر آپ کو اکثر سر کے چکرانے کی شکایت رہتی ہے تو یہ مختلف امراض کی وجہ سے ہو سکتا ہے مگر یہ مسلہ کیلشیم کی شدید کمی کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔

۔13 وٹامن ڈی کی کمی 

کیلشیم کو جسم میں جذب ہونے کے لیے وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں سے کسی ایک کی کمی ایک دوسرے کے جز پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کیلشیم اور وٹامن سے بھرپور غذائیں کھائیں جیسا کہ دلیہ، دودھ اور جوس وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔ وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دھوپ کی روشنی بھی وٹامن ڈی کو حاصؒ کرنے کا ایک بہترین اور قدرتی ذریعہ ہے۔

۔14 ہائی بلڈ پریشر

طبی ماہرین کے مطابق کیلشیم کی جسم میں مناسب مقدار بلڈ پریشر کو معمول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ کیلشیم خون کی شریانوں میں مدد دینے والا جز ہے۔ کیلشیم اعصاب اور خلیات کے سگنلز کی منتقلی میں بھی مدد دیتا ہے۔

۔15 ڈپریشن

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلشیم کی کمی ہمارے موڈ میں آنے والی تبدیلیوں کا باعث ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ڈپریشن جیسی بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔

کیلشیم کی کمی کا علاج – Calcium Ki Kami Ka Ilaj

طویل مدتی صحت سے متعلق مسائل کی روک تھام اور مضبوط ہڈیوں کو برقرار رکھنے کے لیے کیلشیم کی کمی کا علاج بہت ضروری ہے۔ کیلشیم کی کمی کا علاج ذیل طریقوں سے کیا جاسکتا ہے۔

کیلشیم سپلیمنٹس

اگر آپ خوراک سے کافی کیلشیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں تو ڈاکٹر آپ کو کیلشیم سپلیمنٹس لینے کا مشورہ دے سکتا ہے۔ یہ کیلشیم سپلیمٹس مایع  اور چبانے والی گولیوں کی شکل میں دستیاب ہیں۔ ان کا استعمال ایسے حالات  کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے جو منافقانه بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔ تاہم ان سپلیمنٹس کو آپ کی نگرانی میں لیا جانا چاہیے تا ہم ان سپلیمنٹس کی زیادہ مقدار سے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

انجیکشن

اگر غذا میں تبدیلی اور سپلیمنٹس مطلوب نتائج برآمد نہیں کرتے ہیں تو، آپ کا معالج باقاعدگی سے کیلشیم انجیکشن دے کر آپ کی کیلشیم کی سطح کو منظم کر سکتا ہے۔ جب آپ کیلشیم کمی کے علاج کی وجوہات، علامات اور طریقوں سے واقف ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ پھر آپ ہمیشہ تندرست رہتے ہیں۔

کیلشیم کی کمی کا گھریلو علاج

  • دودھ کو وافر مقدار میں استعمال کریں۔ اپنے اسنیک میں دودھ، دہی یا پنیر والی چیزوں کا استعمال کریں۔
  • ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ کر دیں۔ بڑی ڈش میں ہری سبزیوں کو متخب کریں۔ مچھلی، چکن، بیف یا مٹن  کے گوشت میں سبزیوں کو استعمال کریں۔ 
  • مزید کیلشیم کے لیے کھانا پکانے میں گوشت کو بین کرڈ اور سویا مصنوعات سے تبدیل کریں۔ سویا چکن کا استعمال۔ سمندری غذا کھائیں۔
  • پھلوں کا استعمال زیادہ کریں ۔دہی اور پھلوں کی اسموتیز بنائیں۔
  • خشک میوه جات کا استعمال۔ خشک میوہ جات میں بادام، پسته، انجیر،اخروٹ کھائیں۔
  • تل اور گری دار میوے۔  اپنے گھر میں بنایا سویا بین دودھ کی ترکیب میں سیاہ تل یا گری دار میوے شامل کریں۔
  • ٹھوس ٹوفو کا استعمال۔ اپنے آملٹ، ابلا ہوا انڈا، کسٹرڈ، کریم، ساس، دلیہ یا سوپ وغیرہ میں 
  • شکری مشروبات کو کم چکنائی کے دودھ  یا کیلشیم سے سیر شدہ سویا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Ms. Ayesha Nasir
Ms. Ayesha Nasir - Author Ms. Ayesha Nasir is a very well known dietitian and nutritionist in Lahore thanks to her numerous television appearances and stellar reputation. She has appeared on City@10 as an expert guest numerous times and is also currently regularly seeing new patients.
Best Doctors in Pakistan
Best Skin Specialist in Lahore Best Gynecologist in Lahore Best Psychiatrist in Lahore Best Urologist in Lahore Best Neurologist in Lahore Best Psychiatrist in Islamabad Best Nephrologist in Lahore Best Gastroenterologist in Islamabad Best Gastroenterologist in Lahore Best Dentist in Lahore



Book Appointment with the best "Nutritionists"